آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی زیرِ صدارت سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کا اہم اجلاس

کراچی، 25 ستمبر 2026:

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس۔

اجلاس میں سندھ سیف سٹیزاتھارٹی کی مجموعی کارکردگی اور جاری پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی جی سندھ سیف سٹیز اتھارٹی، پی ڈی آئی ٹی، ایس ایس پیز ساؤتھ و ایسٹ،محکمہ داخلہ، فنانس اور آئی ٹی سندھ کے افسران اور این آر ٹی سی کے حکام نے شرکت کی۔

ڈی جی سندھ سیف سٹیز اتھارٹی سرفراز نواز نے آئی جی سندھ کو پہلے مرحلے کے تحت نصب کیمروں اور آلات کی دیکھ بھال، جبکہ دوسرے مرحلے پر جاری پیش رفت سے تفصیلی آگاہ کیا۔

پہلے مرحلے کے تحت نصب کیمروں اور آلات کی دیکھ بھال کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔ ڈی جی سندھ سیف سٹیز اتھارٹی سرفراز نواز

ملک کے دیگر شہروں میں جاری سیف سٹیز منصوبوں کے ماڈلز، آلات و سافٹ ویئر فراہم کرنے والی کمپنیوں، جبکہ دیکھ بھال میں دلچسپی رکھنے والی مختلف کمپنیوں کی پیشکشوں اور مالی اخراجات کا بھی بغور جائزہ لیا گیا۔ سرفراز نواز

کراچی میں جاری سیف سٹی منصوبہ ملک کے دیگر شہروں میں جاری سیف سٹی منصوبوں سے ہر لحاظ سے مختلف اور وسیع ہے۔ این آر ٹی سی حکام

سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کے تحت سندھ، بالخصوص کراچی میں جاری منصوبے میں جدید آلات اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ این آر ٹی سی حکام

کراچی سیف سٹی منصوبہ اپنی نوعیت کا منفرد اور جدید سہولیات پر مبنی منصوبہ ہے۔ این آر ٹی سی حکام

سیف سٹی منصوبے کے مختلف مراحل پر جاری پیش رفت کو مزید مؤثر اور تیز بنایا جائے۔ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو

کراچی میں جاری سیف سٹی منصوبے کو مکمل کرکے اس سہولت کا دائرہ سندھ کے دیگر شہروں تک بھی وسیع کرنا ہے۔ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو

سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کے پہلے مرحلے میں نصب کیمروں اور آلات کی دیکھ بھال کے لیے ہماری ترجیح سرکاری ماہرین اور افرادی قوت، جبکہ سافٹ ویئر و ہارڈویئر کی خریداری میں مقامی ذرائع کو ترجیح دینا ہوگی۔ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو

کیمروں اور آلات کی دیکھ بھال کے لیے سندھ حکومت اور پولیس کے شعبہ آئی ٹی کے ماہرین اور افرادی قوت کو ضروری تربیت فراہم کی جائے۔ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو

سافٹ ویئر کے حوالے سے سرکاری اور مقامی ماہرین سے بھی معاونت حاصل کی جائے۔ آئی جی سندھ

آلات کی خریداری اور بجٹ سے متعلق تخمینوں پر مشتمل جامع تجاویز پیش کی جائیں۔ آئی جی سندھ

سیف سٹی منصوبے کے تمام مراحل میں معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ آئی جی سندھ

سید سعد علی

ترجمان

انسپکٹر جنرل آف پولیس، سندھ

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*