اگلی بار سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت بنائیں گے، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگلے الیکشن میں پوری کوشش ہوگی سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت بنے، پی ٹی آئی کشمیر میں تنہا حکومت بنانے جا رہی ہے، کشمیر الیکشن سے متعلق جو کہا وہی ہوا، اپوزیشن 2023 میں بھی دھاندلی کا رونا روئے گی۔وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پیپلزپارٹی نے بڑا پیسہ خرچ کرکے دو تین سیٹوں کا اضافہ کیا، اگلی بار سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت بنائیں گے۔نواز شریف کو فی الفور چارٹرڈ طیارہ دینے کو تیار ہیں, شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں کہا کہ نواز شریف مودی کے ساتھ پگڑی بدل سکتے ہیں، اگر نوازشریف وآپس آنا چاہیں تو انہیں فی الفور چارٹرڈ طیارہ دیا جا سکتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ میری ریکارڈنگ کو محفوظ کر لیں یہ 2023 میں بھی دھاندلی کا کہیں گے،جو انتخابات کے دوران 840 کارڈ ریلیز کروائے انہیں مسترد کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ اب نام کے ساتھ میاں نہیں لکھتے، یہ کشمیر کے ٹھیکیدار کدھر سے بن گئے، کشمیر میں سب سے زیادہ بیروزگاری ہے، بیروزگاری کا سمندر ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا ایک ہی ایجنڈا ہے، اینٹی آرمی، اینٹی اسٹبلشمنٹ، اینٹی عمران خان، انہوں نے کل آخری پیغام دیا ہے کہ وہ بڑی تکلیف میں ہیں، ہم ان کی مدد کرنے کو تیار ہیں، چارٹرڈ جہاز دینے کو تیار ہیں، وہاں بیٹھ کر اینٹی اسٹیٹ اور اینٹی عمران خان تقریریں نہ کریں۔وزیرداخلہ نے کہا کہ نواز شریف فوجی نرسریوں سے نکلا ہے، یہ لوگ اقتدار کا منہ نہیں دیکھ سکیں گے، نوازشریف فوجی نرسریوں سے نکلا اور اسی فوج کے خلاف بدزبانی کرتا ہے، جنرل جیلانی سے پہلے کوئی نوازشریف کا نام بھی نہیں جانتا تھا۔نور مقدم کے ملزم کو بلیک لسٹ کردیا ہےانہوں نے نور مقدم قتل کیس کے حوالے سے بتایا کہ نور مقدم کے ملزم کو بلیک لسٹ کردیا ہے، ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا، ملزم کے والد کو گرفتار کیا ہے، ملازمین کو بھی گرفتار کیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ نور مقدم کیس میں ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے اسی ہفتے کابینہ میں پیش کیے جائیں گے، ملزمان کے نام فوری طور پر پی آئی این ایل میں ڈال دیے ہیں۔