‏(OLX) پر خرید و فروخت کے بہانے بلا کر ڈکیتیاں کرنے والے2 ڈکیت گینگ گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر : راجہ منصور ) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے او ایل ایکس (OLX) پر خرید و فروخت کے بہانے بلا کر ڈکیتیاں کرنے اور اسٹریٹ کرائم کرنے والے2 ڈکیت گینگ بے نقاب کر دیئے، کارروائی کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایس آئی یو / سی آئی اے محمد عارف اسلم راؤ نے بتایا ہے کہ ایس آئی یو پولیس نے پہلی کارروائی کرتے ہوئے او ایل ایکس OLX پر خرید و فروخت کے بہانے بلاکر ڈکیتیاں کرنے والے ڈکیت گینگ کو کے ڈی اے چورنگی نارتھ ناظم آباد سے گرفتار لیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں نہال احمد ولد احمد نسیم اور حسنین زیدی ولد شوکت حسین شامل ہیں، گرفتار ملزمان او ایل ایکس OLX کے ذریعے مختلف لوگوں سے کاروباری ڈیلز طے کرتے تھے اور ان لوگوں کو خرید و فروخت کے بہانے بلا کر ان سے نقدی، موبائل فونز اور قیمتی اشیاءاسلحہ کے زور پر لوٹتے تھے،ملزمان زیادہ تر OLX کے ذریعے موبائل فونز بیچنے والوں کو لوٹتے تھے،ملزمان سے نارتھ ناظم آباد سےOLX کے ذریعے ایک شخص کو بلاکر اس سے لوٹا ہوا موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے، اس ڈکیتی کا مقدمہ الزام نمبر 570/22 بجرم دفعہ 392/ 397 /34 تھانہ نارتھ ناظم آباد میں درج ہے، دونوں ملزمان کو اس مقدمے میں متعلقہ تفتیشی افسر نے گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی ایس آئی یو محمد عارف اسلم راؤ نے مزید بتایا ہے کہ ایس آئی یو پولیس نے قصبہ موڑ مین منگھو پیر روڈ کے قریب دوسری کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان محمد راشد عرف مٹھو ولد محمد اشرف، غلام مصطفیٰ عرف ندیم ولد اصغر علی اور حنیف عرف بنگالی ولد احسان اللہ عرف محمد دولار کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار ڈکیتوں سے تھانہ آرام باغ کی حدود سے چھینا ہوا موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے، جس کا مقدمہ الزام نمبر 574 /22 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ آرام باغ میں درج ہے، گرفتار تینوں ملزمان کو اس مقدمہ میں متعلقہ تفتیشی افسر نے گرفتار کر لیا ہے،ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،ملزمان قبل ازیں بھی کئی بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں، ملزمان سے ناجائز اسلحہ کی برآمدگی پر ان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت تھانہ ایس آئی یو میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*