برطانوی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی نڑاد اسکاٹش حکومت کے سربراہ منتخب

برطانوی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی نڑاد اسکاٹش حکومت کے سربراہ منتخب

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک ) برطانوی سیاست کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی نڑاد حمزہ یوسف اسکاٹش نیشنل پارٹی کے نئے سربراہ منتخب ہوگئے۔ حمزہ یوسف گلوسگو میں پولک سے رکن اسکاٹش پارلیمنٹ ہیں اور اب وہ اسکاٹس لینڈ کے نئے فرسٹ منسٹر یعنی اسکاٹش حکومت کے سربراہ ہوں گے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ 37 سالہ حمزہ یوسف نئے منصب پر فائز ہونے کے بعد برطانوی سیاسی جماعت کے پہلے مسلمان اور پاکستانی نڑاد لیڈر بن گئے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق حمزہ یوسف اسکاٹش پارلیمنٹ سے 28 مارچ بروز منگل کو اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے اور فرسٹ منسٹر بن جائیں گے۔ اس سے قبل وہ وزیر صحت کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ وہ محض 26 برس کی عمر میں اسکاٹش پارلیمنٹ کا رکن بنے اور انہیں پارلیمنٹ کا کم عمر ترین رکن کا اعزاز بھی حاصل ہے۔پاکستانی نڑاد حمزہ یوسف اسکاٹش کابینہ میں وزیر انصاف اور ٹرانسپورٹ بھی رہ چکے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*