مودی کو چور کہنے پر راہل گاندھی کو نااہل قرار دیدیاگیا، لو ک سبھا کی رکنیت ختم

راہول گاندھی کو ہتک عزت کیس میں دو سال کی سزا سنائی گئی تھی

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) راہول گاندھی کو ہتک عزت کیس میں دو سال قید کی سزا کے بعد اب ان کی لوک سبھا کی رکنیت کو بھی ختم کردیا گیا جس پر اپوزیشن جماعت کانگریس نے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے بانی لیڈر مہاتما گاندھی کی بیٹی اندرا گاندھی کے پوتے اور اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی لو سبھا کی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔گزشتہ روز ہی ایک بھارتی عدالت نے راہول گاندھی کو ہتک عزت کیس میں دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے ایک جلسے میں کہا تھا کہ تمام چوروں کا surname (خاندانی نام) مودی ہی کیوں ہوتا ہے۔راہول گاندھی نے یہ بات کرپشن کیسز میں ملوث ہیروں کے مفرور تاجر نیرو مودی اور ا?ئی پی ایل کے سابق سربراہ للت مودی کے تناظر میں کہی تھی تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی نے اسے نریندر مودی پر طنز قرار دیا تھا۔راہول گاندھی کے اس بیان پر بی جے پی کے رکن اسمبلی پورنیش مودی نے راہول پر ہتک عزت کیس درج کرواتے ہوئے کہا کہ اس بیان سے پوری مودی برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔ا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*