
کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت نہ کرنے کے باوجود چاربچوں کا باپ قتل
مسلح ملزمان نے رقم اورموبائل فون چھینے کے بعد بغیر کسی مزاحمت پرفائرنگ کرکے محمد حسیب کوسرعام قتل کردیا اور فرار ہوگئے
واقعے کی فوٹیج سامنے آگئی،یک ملزم نے ہیلمٹ اوردوسرے نے ٹوپی پہن رکھی تھی، حسیب سے موبائل اور75ہزار روپے چھینے
فرار ہوتے ہوئے حسیب کو گولی ماردی، مقتول چار بچوں کا باپ اور کلفٹن میں پیزا شاپ پر ملازمت کرتا تھا، واقعے کی تفتیش جاری
کراچی ( کرائم رپورٹر )کورنگی زمان ٹاو¿ن میں ڈکیتی کی واردات کے دوران چاربچوں کے باپ کوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے مسلح ملزمان رقم اورموبائل فون چھینے کے بعد بغیر کسی مزاحمت پرفائرنگ کرکے محمد حسیب کوقتل کردیا۔ مقتول کلفٹن میں پیزا شاپ پر ملازمت کرتا تھا۔زمان ٹاون تھانے کے علاقے کورنگی اکیاون سی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 35 سالہ محمد حسیب ولد محمد حسین کوقتل کردیا تھا اورلوٹ مار کرکے فرارہوگئے تھے۔واقعے کی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں مقتول مکو موٹرسائیکل پرچھولے کے ٹھیلے کے سامنے کھڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اسی دوران موٹرسائیکل سوار2 ملزمان آجاتے ہیں جن میں سے ایک ملزم نے ہیلمٹ اوردوسرے نے ٹوپی پہن رکھی ہے،ایک ملزم موٹر سائیکل سے اتر کر مقتول محمد حسیب سے لوٹ مار شروع کردیتا ہے ملزم مقتول محمد حسیب سے 75 ہزار روپے اورموبائل فون چھین لیتا ہے اورفرارہوتے ہوئے ہیلمنٹ پہنا ملزم محمد حسیب پر فائرنگ کردیتا ہے جس کے نتیجے میں محمدحسیب شدید زخمی ہو جاتا ہے اور جسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ جاتا ہے۔مقتول محمد حسین کورنگی سیکٹراکیون سی کاشف بتی والے ہوٹل کے قریب کا رہائشی تھا 4 بچوں کا باپ اورکلفٹن میں پیزا شاپ پر ملازمت کرتا تھا۔مقتول کے اہلخانہ کے مطابق محمد حسیب اپنی بیٹی کو ٹیوشن چھوڑنے کے بعد راستے میں چھولے کھانے کے لیے رکھا تھا اسی دوران مسلح ملزمان نے محمد حسین نے رقم اور موبائل فون چھین لینے کے بعد انہیں فائرنگ کرکے قتل کردیا۔محمد حسین نے بیٹی کو ٹیوشن چھوڑنے سے پہلے اپنی اہلیہ کے ہمراہ اے ٹی ایم مشین سے رقم نکلوائی تھی ،جس کے بعد مقتول نے اپنی اہلیہ کو گھر چھوڑا اوربیٹی کو ٹیوشن لے جانے کےلیے نکل گیا ،رابطہ کرنے پر پولیس نے بتایا کہ اب تک مقتول محمد حسین کے قتل کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا ہے ، مقتول کےاہلخانہ جسے ہی پولیس سے رابطہ کریں گے ملزمان کو گرفتارکرلیا جائے گا۔