کنگز گروپ کا شاندار بسنت میلہ،رنگا رنگ تقریبات

معروف بلڈرز گروپ کنگز کے رونق میلے میں فنکاروں کی شرکت نے چارچاند لگادیئے، قرعہ اندازی میں عمرے کے ٹکٹ بھی دیئے گئے

کنگز گروپ کا بے مثال عظیم الشان پروجیکٹ( Kings Grand) بسنت میلے میں آنےوالی شخصیات کی توجہ کا مرکز ، اپارٹمنٹس کی بکنگ

شائستہ لودھی ، نادیہ خان، ایمن خان ، دانش نواز، کامران جیلانی، آمنہ کریم، ندیم معاذجی ودیگر کی شرکت، اویس تھانوی نے خیر مقدم کیا

ایونٹ کرانے کا مقصد کراچی کے لوگوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔افراتفری کے ماحول میںلوگوں کو خوشگوار لمحے دیئے، اویس تھانوی

کراچی(رپورٹ،وسیم خان) کنگز گروپ نے شاندار بسنت میلہ سجا دیا تعمیراتی صنعت کی دنیا کا معروف برانڈ کنگز گروپ اور سٹی پراپرٹی کے اشتراک سے بسنت میلہ کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں فیملز نے شرکت کی ملک کے معروف فنکاروں نے شرکت کر کہ بسنت میلے کو چار چاند لگا دیے بسنت میلے میں قرعہ اندازی کے زریعے خوش نصیبوں کو عمرے کے ٹکٹ بھی دیے گیے کنگز گروپ کا بے مثال عظیم الشان پروجیکٹ( Kings Grand) بسنت میلے میں آنے والی شخصیات کی توجہ کا مرکز بھی بنارہا لوگوں کی کثیر تعداد نے اس موقع پر اپارٹمنٹس کی بکنگ بھی کروائی کنگز گروپ کے بسنت میلے میں بین الااقوامی شہرت کی فنکارہ اور ہوسٹ شائستہ لودھی ، نادیہ خان، ایمن خان ، دانش نواز، کامران جیلانی، آمنہ کریم، معروف ڈریس ڈیزائنر ندیم معاز جی، ڈاکٹر ابراہیم یوسف ، عثمان کھنانی، حمید اسلم، کنگز گروپ کے سی ای او ڈاکٹرطلحہٰ فاروقی، کنگز گروپ کے ڈائریکٹر مصطفی تھانوی، مدثر تھانوی، مینجنگ ڈائریکٹر اویس تھانوی، اشہد تھانوی، سٹی پراپرٹی کے سی ای او فیصل وقار، نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اس موقع پر کنگز گروپ کے مینجنگ ڈائریکٹر اویس تھانوی نے میڈیا سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ کو کرانے کا مقصد کراچی کے لوگوں کو تفریح کے مواقعے فراہم کرنا ہے اس وقت ملکی معیشت اور مہنگائی کی صورتحال ہم سب کے سامنے ہے ایک طرف معیشت کی بدحالی، سیاسی افراتفری اور مہنگائی کا طوفان لوگوں کو متاثر کررہا ہے اس طرح کے ماحول میں لوگوں کو ذہنی طور پر سکون دینا چاہئے آج کے اس ایونٹ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت نے ہمارے مقصد کو بھرپور طریقہ سے کامیاب بنایا ہے اس موقع پر اویس تھانوی نے کنگز گروپ کےعظیم الشان پروجیکٹ (kings, Grand) کی اہمیت اور خصوصیت کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ میں 8،6،5،4، کمروں پر مشتمل لگثرری اپارٹمنٹس ڈیزائن کیے گئے ہیں سب سے اہم بات اس پروجیکٹ کی یہ ہے کہ بغیر ایڈوانس صرف ماہانہ اقساط پر اپارٹمنٹ کے مالک بن سکتے ہیں انہوں نے بتایا کہ الحمد تعمیراتی صنعت میں 1977سے کام کرتے ہوئے آج 46 برس ہو چکے ہیں بے شمار پروجیکٹ آلاٹیز کو ڈلیور کرچکے ہیں اور الحمد اس وقت بھی متعدد پروجیکٹ پر کام ہو رہا ہے 2004 سے کنگز گروپ کا قیام عمل میں ایا تھا اس سے قبل الااحمد کے نام سے کام کررہے تھے نصف صدی کا قصہ ہے یہ دو چار برس کی بات نہیں ہے 2027 میں انشااللہ گولڈن جوبلی ہوجائے گی لوگوں کا اعمتاد روزاول کی طرح آج بھی بر قرار ہے

کنگز گرینڈ اپارٹمنٹس صرف ماہانہ اقساط پر دستیاب،مدثر تھانوی

اس طرح کی آفر کراچی کیا پورے پاکستان میں کہیں اور نہیں ملے گی ، تقریب سے خطاب

کنگز گرینڈ ایک شاندار طرز رہائش کے اعتبار سے عوام کیلیے مثالی منصوبہ ہے ، فیصل وقار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کنگز گروپ کے ڈائریکٹر مدثر تھانوی نے کہا کہ کنگز گرینڈ اپارٹمنٹس اسکیم 33 کی پرائم لوکیشن پر رم جھم ٹاور کے نزدیک واقع ہے (سی بی ایم )سے باقاعدہ منظور شدہ ہے زیرو پرسنٹ ڈاو¿ن پیمنٹ پر اپارٹمنٹ حاصل کیا جاسکتا ہے صرف ماہانہ اقساط ادا کریں اور فلیٹ حاصل کریں اس طرح کی آفر کراچی کیا پورے پاکستان میں کہیں اور نہیں ملے گی عسکری اور ملیر کینٹ جیسا طرز رہائش مہیا کی گئی ہے سٹی پراپرٹی مارکیٹنگ کے سی ای او فیصل وقار نے کہا کہ کنگز گرینڈ ایک شاندار طرز رہائش کے اعتبار سے مثالی منصوبہ ہے مکمل طور پر باونڈری وال ہے جس میں دور حاضر کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام تر جدید سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے اوپن لابی ایریا، گرینڈ جامع مسجد ، اسکول ، شادی ہال، چھ فمیلی گارڈن ، چلڈرن پلے ایریا، ریسپشن لابی، اسٹڈی ہال، سپر مارکیٹ ، ہلتھ کلب، آراو پوانٹ، فائر فائٹنگ سٹم، فسٹ ایڈ اور ڈاکٹرز کی سہولت ، لائبریری، جیمز زون، کمیونٹی ہال، سینئر سیٹزن لاونج، سوئمنگ پول ، مختلف گیمز کورٹس، کے علاوہ سیکیورٹی کا موثر انتظام، چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی، کارگولفٹس کی سہولت، جبکہ گیس پانی اور بجلی پہلے سے موجود ہے

نادیہ خان، شائستہ لودھی، ایمن خان کامران جیلانی، دانش نواز، ندیم معاز جی نے میلے کو خوش آئند قرار دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کنگز گروپ کے بسنت میلے میں شریک معروف فنکاروں نادیہ خان، شائستہ لودھی، ایمن خان کامران جیلانی، دانش نواز، ندیم معاز جی نے کنگز گروپ کے بسنت میلے کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور کہاکہ لوگوں کو اچھی تفریح فراہم کی گئی ہے کنگز گروپ اچھی پروڈکٹ دے رہا ہے اور لوگوں کو رہائش کے حوالے سے موثر اقدامات کررہا ہے اچھے معیاری گھروں کے حصول کو آسان بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے فنکاروں کا کہنا تھا کہ انسان ساری زندگی محنت کرتاہے ذاتی رہائش ہر انسان کا ایک خواب ہوتا ہے اور اس خواہش کو کنگز گروپ پورا کرنے میں مصروف عمل ہے اس موقع پر قرعہ اندازی کے زریعے خوش نصیب محمد احسن ، مقبول حسین کو عمرے کا ٹکٹ دیا گیا تقریب کی نظامت معروف ماڈل اور ہوسٹ آمنہ کریم نے خوش اسلوبی سے انجام دیے مہمانوں کے لئے ہائی ٹی کا بھر پور اہتمام کیا گیا تھا جبکہ بچوں کے لئے تفریح کے مواقعے بھی فراہم کیے گئے تھے فوڈز کے اسٹالز لگائے گئے بسنت فیسٹول میں لوگوں نے پتنگ بازی کرتے ہوئے خوب انجوائے کیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*