![](https://i0.wp.com/qaumiakhbar.com/wp-content/uploads/2023/03/0_32ada310-ee0c-4d48-9889-8d6c1853e5e1.jpg?resize=1024%2C754&ssl=1)
چیرمین گل مہر سٹی کیپٹن ندیم خان کی یوتھ پارلیمنٹ کے لئے شاندار اور بے لوث خدمات پر ایوارڈ
تقریب حلف برداری میں چیرمین گل مہر سٹی کیپٹن ندیم خان اور چیف ایگزیکٹو عاطف باری نے خصوصی شرکت کی
کاوشیں جاری رکھیں گے نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں اور ملکی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، رضوان جعفر
گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے نو منتخب اراکین کو مبارک باد پیش کیں اور یوتھ پارلیمنٹ کی سرگرمیوں کا سہراہا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) یوتھ پارلیمنٹ کی تقریب حلف برداری گورنر ہاو¿س کراچی میں منعقد کی گئی اس پروقار تقریب میں گورنر سندھ محمد خان ٹیسوری نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا اس موقع پر چیرمین گل مہر سٹی کیپٹن ندیم خان کو یوتھ پارلیمنٹ کے لئے شاندار اور بے لوث خدمات سر انجام دینے پر گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے ایوارڈ دیا تقریب حلف برداری میں چیرمین گل مہر سٹی کیپٹن ندیم خان اور چیف ایگزیکٹو عاطف باری نے خصوصی شرکت کی یوتھ کی ترقی کے لئے خدمات فراہم کرنے کا عزم کا اعادہ کیا گیا یوتھ پارلیمنٹ کے سربراہ رضوان جعفر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے یوتھ کو کاوشوں کو سہراہا اور اس بات کا عزم کیا کہ یہ کاوشیں جاری رکھیں گے نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں اور ملکی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اس موقع پر گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے نو منتخب اراکین کو مبارک باد پیش کیں اور یوتھ پارلیمنٹ کی سرگرمیوں کا سہراہا