علی امین گنڈا پور کی پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور نے داجل چیک پوسٹ بھکر پر فائرنگ کر دی۔

بھکر پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ داجل چیک پوسٹ پر علی امین گنڈا پور کی گاڑی کو تیز رفتاری پر روکا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ گاڑی کے روکے جانے پر علی امین گنڈا پور کی پولیس سے تلخ کلامی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ تلخ کلامی کے دوران علی امین گندا پور اور ساتھیوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور چلے گئے۔

بھکر پولیس کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ علی امین گنڈا پور شراب کے نشے میں تھے۔

علی امین گنڈا پور کے گارڈ اور گاڑی حراست میں لے لی گئی

اس حوالے سے ڈی پی او محمد نوید نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے 4 گارڈ اور گاڑی حراست میں لے لی گئی۔

محمد نوید کا کہنا ہے کہ  آفتاب، شکیل، الطاف اور نیک محمد کو حراست میں لیاگیا ہے، چاروں افراد کے قبضے سے گاڑی بھی تحویل میں لی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیرِ حراست افراد کا تعلق چکوال، تلہ گنگ، اٹک اور خیبر سے ہے، علی امین گنڈا پور سمیت دیگر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ داجل چیک پوسٹ پر چیکنگ کے لیے روکنے پر علی امین گنڈا پور نے ہنگامہ اور فائرنگ کی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*