معیشت کی بحالی اولین ترجیح ہے، گورنر سندھ

اپلیٹا میمن ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ سالانہ تقریب تقسیم انعامات و تقسیم ایوارڈ، شہر بھر کے معززین کی شرکت

اپلیٹا میمن ایسوسی ایشن تعلیم صحت اور دیگر شعبوں میں جو خدمات انجام دے رہی ہے یہ قابل قدر تقلید ہے ، تقریب سے خطاب

دکھی انسانیت کی خدمت اور معیار زندگی بلند کرنا ہمارا مشن ہے اپلیٹا میمن ایسوسی ایشن کا نصب العین خدمت خلق ہے، حاجی مسعود پاریکھ

تقریب میں سہیل راجپوت، میاں محمد سومرو، عقیل کریم ڈھیڈھی، یحیٰ پولانی، الطاف تائی، محسن شیخانی، عرفان واحد ودیگر کی شرکت

کراچی (رپورٹ:شہنیلا علوی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ میمن جماعت کا قیام پاکستان اور استحکام پاکستان میں کلیدی کردار ہے اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے مگر ہمیں امید ہے کہ کراچی کی بزنس کمیونٹی معیشت کی بہتری کے لئے بھی اپنا اہم کردار ادا کرے گی انہوں نے کہا کہ اپلیٹا میمن ایسوسی ایشن تعلیم صحت اور دیگر شعبوں میں جس طرح رفاعی و فلاحی خدمات انجام دے رہی ہے یہ قابل قدر تقلید ہے گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں امن وامان اور معیشت کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بطور مہمان خصوصی اپلیٹا میمن ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ سالانہ تقریب تقسیم انعامات و تقسیم ایوارڈ میں کیا اس موقع پر مہمان اعزازی چیف سیکرٹری سندھ سہیل راجپوت، سابق کور کمانڈر کراچی لیفٹنٹ جنرل ایس پی شاہد، جنرل(ر) عبدالعزیز طارق،( ایمبسڈر برونائی دارالسلام) سابق وفاقی وزیر میاں محمد سومرو ، معروف بزنس مین اے کے ڈی گروپ کے چیرمین عقیل کریم ڈھیڈی، اپلیٹا میمن کے چیرمین حاجی مسعود پاریکھ، یحیٰی پولانی، آباد کے چیرمین الطاف تائی، سرپرست اعلی آباد محسن شیخانی، جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈولپیرز کے سی ای او عرفان واحد ، فلک ناز گروپ کے سی ای او فیاض الیاس، معروف کرکٹر کامران اکمل، آل پاکستان میمن فیڈریشن کے صدر شبیر ہارون، سابق صدر حنیف موٹلانی، رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر شہلا رضا، میاں اسلم نور، عبدالجبار راٹھور، حارث علی مٹھانی، خادم حسین، اور دیگر شخصیات موجود تھیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپلیٹا میمن ایسوسی ایشن کے صدر حاجی مسعود پاریکھ نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور ہر فرد کا معیار زندگی بلند کرنا ہمارا مشن ہے اپلیٹا میمن ایسوسی ایشن کا نصب العین خدمت خلق ہے اور ہمارا ہر کارکن انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتا ہے تقریب سے معروف شخصیات نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے حاجی مسعود پاریکھ کی خدمت کو سہراتے ہوئے انھیں اور ان کی جماعت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اپلیٹا میمن ایسوسی ایشن حاجی مسعود پاریکھ کی قیادت میں نہ صرف میمن برادری بلکہ ایک عام انسان کے لئے بھی موثر انداز میں سرگرم عمل ہے اور ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں تقریب میں نظامت کے فرایض معروف کمپیئر اے کے میمن نے ادا کیے اس موقع پر تقریب میں شریک معروف شخصیات کے ہاتھوں اپلیٹا میمن جماعت سے وابستہ طلبا و طالبات کو بہترین کارکردگی پر انعامات اور ٹیلنٹ ایوارڈز پیش کیے گئے جب کہ مہمانان گرامی کو اپلیٹا میمن ایسوسی ایشن کی جانب سے ایوارڈ اور شیلڈز پیش کی گئی، اس موقع پر حاجی حنیف ہارون، حاجی سیلمان پاریکھ، حاجی عارف پنجابی، حاجی جواد تھارا، حاجی یعقوب عبدالغفار ، مصطفی باوانی، انس بکٹی، یونس عرفہ، عامر بگھانی، حاجی اختر ایچ ، حاجی امین شریف، نعمان میمن، اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*