کراچی کے گوٹھ ریگولرائز کرنے کا فیصلہ

گوٹھ ریگولرائز کرنے کےلیے 10رکنی کمیٹی تشکیل۔حکومت سندھ کے محکمہ لینڈ یوٹیلائزیشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا

کمیٹی 21 اگست 2008 کو سندھ حکومت کی دیہات کو ریگولرائز کرنے کی پالیسی کے تحت کے لیے کسی بھی گاو¿ں کا جائزہ لے گی

قمرتضیٰ وہاب، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ، ممبر گوٹھ آباد، عوامی نمائندے ایم این اے عبدالحکیم بلوچ، ایم پی اے سلیم بلوچ کمیٹی میں شامل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی کے گوٹھ ریگولرائز کرنے کے لیے 10رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے کراچی کے گوٹھوں کو ریگولرائز کرنے کے لیے وزیر ریونیو سندھ مخدوم محبوب الزماں کی سربراہی میں دس رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کا حکومت سندھ کے محکمہ لینڈ یوٹیلائزیشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔کمیٹی میں وزیراعلیٰ کے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، سینئر ممبر بورڈ ا?ف ریونیو، ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن، ممبر گوٹھ آباد، عوامی نمائندے ایم این اے عبدالحکیم بلوچ، ایم پی اے محمد سلیم بلوچ، سابق سینئر ممبر بورڈ ا?ف ریونیو اشفاق احمد، ڈائریکٹر سیٹلمینٹ سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ ڈپارٹمینٹ اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو شامل کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گاو?ں کو ریگولرائز کرنے کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی 21 اگست 2008 کو سندھ حکومت کی دیہات کو ریگولرائز کرنے کی پالیسی کے تحت کے لیے کسی بھی گاو?ں کا جائزہ لے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*