وزیرِ اعلیٰ کی وفاق کو وارننگ

اگر مردم شماری پر تحفظات دور نہ کیے تو صوبائی حکومت کی سپورٹ واپس لینے پر غور کریں گے، مراد علی شاہ

وزیرِ اعظم کو آگاہ کر دیا ہے، مردم شماری شفاف ہونی چاہیے سب کو گنا جانا چاہیے، اِدھر ڈیٹا بھرا جاتا ہے ا±دھر اسلام آباد چلا جاتا، ہمیں کچھ نہیں بتایا جاتا، ہم حقیقی مردم شماری چاہتے ہیں،2017 کی طرح یہ مردم شماری نہیں ہونی چاہیے

ڈیجیٹل مردم شماری پر احسن اقبال کو خط لکھا ہے، اگر مردم شماری شفاف نہ ہوئی صوبائی حکومت کو سوچنا پڑے گا، مردم شماری شفاف نہ ہوئی تو سیاسی سطح پر بھی لائحہ عمل دیں گے،، ایسی صورتحال نہ پیدا کریں کہ ہم مردم شماری کو نہ مانیں

پرامن احتجاج کی اجازت لیکن اخلاق سے گری ہوئی باتوں کا سخت قانونی جواب دیں گے۔لیکشن کمیشن بہت سلو کام کر رہا ہے، آدھے سندھ میں انتخابات کو 8 ماہ ہو چکے، فوری طور پر نتائج کا اعلان کریں، کراچی کا میئر ہمارا ہوگا، تقریب سے خطاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مردم شماری پر تحفظات دور نہ کیے تو صوبائی حکومت کی سپورٹ واپس لینے پر غور کریں گے۔کراچی گیمز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزیرِ اعظم کو آگاہ کر دیا ہے، مردم شماری شفاف ہونی چاہیے سب کو گنا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اِدھر ڈیٹا بھرا جاتا ہے ا±دھر اسلام آباد چلا جاتا، ہمیں کچھ نہیں بتایا جاتا، ہم حقیقی مردم شماری چاہتے ہیں، 2017 کی طرح یہ مردم شماری نہیں ہونی چاہیے۔مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری پر احسن اقبال کو خط لکھا ہے، اگر مردم شماری شفاف نہ ہوئی صوبائی حکومت کو سوچنا پڑے گا، مردم شماری شفاف نہ ہوئی تو سیاسی سطح پر بھی لائحہ عمل دیں گے، ایسی صورتحال نہ پیدا کریں کہ ہم مردم شماری کو نہ مانیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ایک شخص کے کہنے پر اسمبلیاں تحلیل کی گئیں، ہم سیاسی جماعت ہیں، ہم الیکشن میں جائیں گے، اکتوبر میں قومی اسمبلی الیکشن ہونے والے ہیں، قومی اسمبلی الیکشن ہوں گے تو پنجاب میں سیاسی حکومت ہو گی، اگست 23 تک قومی اسمبلی کی مدت معیاد ہے، آئینی خامیوں کو دور کرنا ہو گا۔ان کا کہنا ہے کہ ملک شدید مالی بحران سے گزر رہا ہے، عدالتوں کو آئینی پیچیدگیوں کو دیکھنا چاہیے، لاہور میں جو کچھ ہوا، اس پر حیرت ہو رہی ہے، ہم سب کی آنکھوں پر پردہ پڑا ہوا ہے، پ±رامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے، پیار کا جواب پیار سے دیں گے۔بلدیاتی الیکشن مکمل نہ ہونے پر الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم معاشی طور پر بہت زیادہ کمزور ہو گئے ہیں، الیکشن کمیشن بہت سلو کام کر رہا ہے، آدھے سندھ میں انتخابات کو 8 ماہ ہو چکے، فوری طور پر نتائج کا اعلان کریں۔وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ہم بلدیاتی انتخابات جیتے ہیں، کراچی کا میئر ہمارا ہی ہو گا۔پرامن احتجاج کی اجازت لیکن اخلاق سے گری ہوئی بات نہیں کرنے دیں گے، اور گری ہوئی باتوں کا سخت قانونی جواب دیں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*