
ایک ہفتے کے دوران مہنگائی مزید بڑھ گئی۔ آلو، پیاز، ٹماٹر، آٹا، چینی اور گھی سمیت 29 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوگئیں۔
ملک میں مہنگائی کی مجموعی ہفتہ وار شرح 1 اعشاریہ37 فیصد اضافے کے ساتھ 42 اعشاریہ27 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق صرف ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 5 روپے 46 پیسے فی کلو، آلو 5 روپے 10 پیسے اور پیاز 12 روپے 32 پیسے فی کلو مزید مہنگے ہوگئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 29 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، حالیہ ہفتے چینی کی قیمت 5 روپے 35 پیسے فی کلو بڑھ گئی ۔
اعداد و شمار کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 69 روپے 19 پیسے مہنگا ہو کر 1774 روپے 70 پیسے تک پہنچ گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق اڑھائی کلو گھی کا ٹن 59 روپے 80 پیسے مہنگا ہوا، دہی3 روپے 44 پیسے، دودھ 2 روپے 84 پیسے فی لٹر مہنگا ہوا۔
رپورٹ کے مطابق دال ماش، چاول، بیف، چائے نمک کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ایک ہفتے میں 8 اشیائے ضروریہ سستی ہوئیں جن میں چکن 31 روپے فی کلو، لہسن 8 روپے 66 پیسے فی کلو بھی شامل ہے۔
اس ہفتے انڈے، دال مونگ، دال مسور دال چنا کی قیمت بھی کم ہوئی جبکہ حالیہ ہفتے 14 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی رد و دبدل نہیں ہوا۔