
دنیا بھر میں بہت قسم کے چولہے موجود ہیں جس میں مینوول اور آٹومیٹک دونوں شامل ہیں۔
کچھ چولہے گیس کے علاوہ بجلی پر بھی چلتے ہیں جو کہ انسان کی سہولت کے لئے موجود ہوتے ہیں۔
لیکن انسان کی عقل صرف ایک جگہ نہیں رکتی ہے اور اسی وجہ سے انسان نئی نئی ایجادات کرتا رہتا ہے۔اسی خیال کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایک ہنر مند انسان نے پانی سے چلنے والا چولہا تیار کیا ہے۔
نائجیریا کے ایک 67 سالہ شخص نے پانی سے جلنے والا چولہا ایجاد کیا ہے اور ساتھ ہی حکومت سے اپیل بھی کی ہے کہ یہ چولہے عوام تک پہنچائے جائے کیونکہ یہ انتہائی سستا ہے اور اس سے عوام کو بہت فائدہ ہوسکتا ہے۔
خیال رہے کہ یہ چولہا مٹی کے تیل اور گیس کی بجائے مکمل طور پر ہوا کے دباؤ اور پانی پر انحصار کرتا ہے۔