کراچی اور اسلام آباد کے بعد ملتان میں جی ایف ایس کی جانب سے ڈیلرز حضرات میں یادگاری شیلڈز تقسیم
ملتان اولیا اکرام اور بزرگان دین کی سرزمین ہے ، ڈیلرز حضرات اور مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، عرفا ن واحد
2ماہ قبل سیون ونڈرز سٹی کی بنیاد رکھی گئی تھی اور آج الحمد اللہ بہت تیز رفتاری سے کام جاری ہے، کنونشن سے سی ای اوکا خطاب
جی ایف ایس سے وابستہ ڈیلرز اور اراکین میں موٹر سائیکل گفٹ تقسیم کیے گئے،مہمانوں کے لیے شاندار محفل موسیقی کا اہتمام
کراچی(رپورٹ،وسیم خان)گلوبل فنانشل سولوشنز(GFS)بلڈرز اینڈ ڈولپیرز کی جانب سے کراچی اور اسلام آباد میں کامیاب ڈیلرز کنونشن کے بعد ملتان شہر میں شاندار ڈیلرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا تقریب میں معروف کاروباری سیاسی سماجی شخصیات اور رئیل اسٹیٹ پراپرٹی ایجنٹس اور ڈیلرز حضرات کی کیثر تعداد نے شرکت کر کہ کنونشن کو چار چاند لگا دئیے اس پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈولپیرز کے سی ای او عرفان واحد نے کہا کہ آج مجھے بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں ڈیلرز کنونشن منعقد کیاگیا ملتان اولیا اکرام اور بزرگان دین کی سرزمین ہے کنونشن میں تمام ڈیلرز حضرات اور مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں عرفان واحد نے کہاکہ آج سے دو ماہ قبل سیون ونڈرز سٹی کی بنیاد رکھی گئی تھی اور آج الحمد اللہ بہت تیز رفتاری سے کام جاری ہے ہم نے ہمیشہ اس بات پر فوکس رکھا ہے کہ کس طرح سے ایک عام آدمی کے لیے رہائش کا حصول کسی طرح ممکن بنایا جائے لوئر مڈل کلاس فیملز جو پندرہ بیس ہزار ماہانہ آمدنی کمانے والی ہیں اور کرایے پر رہتی ہیں وہ آج اس مہنگائی کے دور میں کسی طرح اپنا ذاتی گھر بنا سکتی ہیں جی ایف ایس نے اسی سوچ کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے رہائشی پروجیکٹس ملک بھر میں شروع کیے اور الحمد اللّ? وقت مقرر پر الاٹیز کو متعدد پروجیکٹ ڈلیور بھی کر چکے ہیں جی ایف ایس کا بنیادی مقصد سوسائٹیز آباد کرنا ہے اور انشااللہ آئندہ دو ماہ میں کمرشل سائیڈ پر دو چار اور آٹھ مرلہ کے پلاٹس کو پوزیشن دے دیں گے انہوں نے کہا کہ جی ایف ایس گزشتہ بیس سالوں سے تعمیراتی صنعت سے وابستہ ہے نہ صرف پاکستان میں بلکہ بیرون ممالک میں بھی جی ایف ایس کام کررہا ہے ابھی حال ہی میں سعودی عرب کے شہروں میں بھی تقریبات منعقد ہو چکی ہیں اور وہاں پر آفس کا قیام بھی عمل میں آجانےگا عرفان واحد نے کہا کہ ملتان شہر کی تاریخ میں پہلی بار آپ لوگ تیس سے چالیس فیصد رقم ادا کر کہ قبضہ حاصل کرسکتے ہیں ہماری خواہش ہے کہ ملتان کے ڈیلرز حضرات اور عوام اس پیشکش سے فائدہ اٹھائیں انہوں نے کہا کہ الحمد اللّ? تعلیم اور صحت کے حوالے سے بڑے بڑے برانڈز جی ایف ایس کے ساتھ ہیں ہم مکمل طور پر جدید سہولتوں سے آراستہ ایک مکمل ہاوسنگ اسکیم سیون ونڈرز سٹی ملتان متعارف کرا دی ہے جہاں زندگی گزارنے کے لئے بہترین طرز آسائش موجود ہیں تقریب سے ملتان کے ڈیلرز حضرات نے جی ایف ایس کے اس اقدام کو سہراہا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا تقریب میں جی ایف ایس کی جانب سے ڈیلرز حضرات میں جی ایف ایس کی یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئی اور جی ایف ایس سے وابستہ ڈیلرز اور اراکین میں موٹر سائیکل گفٹ تقسیم کی گئیں کنونشن کی خوشی میں کیک کاٹا گیا تقریب میں نظامت کے فرایض معروف کمپیئر اے کے میمن نے ادا کیے اس موقع پر مہمانوں کے لیے محفل موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا معروف گلوکاروں اسما راجپوت اور ملکو نے اپنی آواز کا جادو جگا کر سماں باندھ دیا مذکورہ تقریب میں مہمانوں کے لئے عشایئے کا بھرپور اہتمام کیا گیا تقریب رات گئے جاری رہنے کے بعد اختتام پزیر ہوئ