رواں برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے روایتی حریف پاک بھارت میچ کے ٹکٹس 5 گھنٹوں میں فروخت ہوگئے۔
روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2022 کا میچ 23 اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلاجائے گا۔https://platform.twitter.com/embed/Tweet.html?creatorScreenName=%D9%88%DB%8C%D8%A8%20%DA%88%DB%8C%D8%B3%DA%A9&dnt=false&embedId=twitter-widget-0&features=eyJ0ZndfZXhwZXJpbWVudHNfY29va2llX2V4cGlyYXRpb24iOnsiYnVja2V0IjoxMjA5NjAwLCJ2ZXJzaW9uIjpudWxsfSwidGZ3X2hvcml6b25fdHdlZXRfZW1iZWRfOTU1NSI6eyJidWNrZXQiOiJodGUiLCJ2ZXJzaW9uIjpudWxsfSwidGZ3X3NwYWNlX2NhcmQiOnsiYnVja2V0Ijoib2ZmIiwidmVyc2lvbiI6bnVsbH19&frame=false&hideCard=false&hideThread=false&id=1490490588826849281&lang=en&origin=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F276859-&sessionId=85dbc931abba1064b51dc875a533a554dc2ac124&siteScreenName=geonews_urdu&theme=light&widgetsVersion=0a8eea3%3A1643743420422&width=550px
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں بھارت اور پاکستان کے مقابلے کے ٹکٹ آج صبح ساڑھے 6 بجے ساڑھے 11 بجے کے درمیان فروخت ہوئے۔
بعد ازاں آئی سی سی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کے ذریعے بتایا گیا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کے ٹکٹس فروخت ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شائقین کرکٹ نے پاک بھارت میچ کی ایڈوانس بکنگ کروائی ہوئی تھی اور ایونٹ کے 2 لاکھ سے زائد ٹکٹس ایڈوانس بکنگ پر فروخت ہوئے۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ایک لاکھ تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور یہی وہ خاص وجہ ہے جو اس اسٹیڈیم کو دنیا کے دیگر اسٹیڈیم کے سامنے منفرد بناتی ہے۔