
بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے مالکان کو ایک ہفتے کی مہلت، اوپن ٹرانسفر چلنے والی گاڑی کو بھی اپنے نام کرانے کی ہدایت
سندھ حکومت ایک ہفتے کے بعد اسنیپ چیکنگ شروع کرے گی، اس دوران ایسی تمام گاڑیوں کو ضبط کر لیا جائے گا
صوبے بھر میںاسلحے کی نمائش غیر قانونی ہے، ایک ہفتے بعد اسلحے کی نمائش کرنے والے کو گرفتار کیا جائے گا، شرجیل میمن
پولیس، رینجرز اور فورسز اور سیکیورٹی گارڈز کو بغیر یونیفارم اسلحے کی نمائش کی اجازت نہیں،ایک ہفتے بعد کارروائی شروع
کراچی ( کرائم رپورٹر)حکومت سندھ نے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے مالکان کو ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے مالکان کو ایک ہفتے میں گاڑی اپنے نام کروانے کی ہدایت کردی ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ اوپن ٹرانسفر لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کے مالکان ایک ہفتے میں گاڑیاں اپنے نام کرالیں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ایک ہفتے بعد اسنیپ چیکنگ شروع کرے گی، اس دوران ایسی تمام گاڑیاں ضبط کر لی جائیں گی شرجیل میمن نے مزید کہا کہ اسلحے کی نمائش غیر قانونی ہے، ایک ہفتے بعد اسلحے کی نمائش کرنے والے کو گرفتار کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ پولیس، رینجرز اور فورسز اور سیکیورٹی گارڈز کو بغیر یونیفارم اسلحے کی نمائش کی اجازت نہیں صوبائی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ گھر، دکان، گاڑی کرائے پر دینے والوں کو متعلقہ تھانے کو پہلے بتانا ہو گا انہوں نے کہا کہ نجی گاڑی میں پولیس کی مشابہت کرتی لائٹ یا رنگ ہوا تو اسے ضبط کیا جائے گا جبکہ کرائے پر اسلحہ دینے اور لینے والے سب جیل جائیں گے شرجیل میمن نے کہا کہ 28 فروری سے ان فیصلوں پر عملدرا?مد شروع ہوجائے گا