گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں ریکارڈ ویکسینیشن

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی)  کی ہدایت پر کورونا ویکسینیشن کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے، گزشتہ روز ملک بھر میں ایک روز میں ریکارڈ ویکسینیشن کی گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں18لاکھ سے زائد ویکسین لگائی گئیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 لاکھ 42 ہزار 955 ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں 18 کروڑ59 لاکھ 16 ہزار838 ویکسین خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*