لانڈھی میں بہترین لوکیشن پرGFS کی جانب سے شاپنگ مال کی لاونچنگ تقریب، مہمان خصوصی ایم این اے آغا رفیع اللہ تھے
آج مجھے بے حد خوشی ہورہی ہے میرے حلقے میں بہترین اعلیٰ معیار کا جدید سہولتیں سے آراستہ شاپنگ مال کا افتتاح ہوگیا ، آغا رفیع اللہ
لانڈھی نمبر ایک میں بہترین شاپنگ سینٹر کا افتتاح پر خوش ہوں، عام آدمی کو بھی کاروبار کرنے کے مواقع میسر آسکیں گے، عرفان واحد
شاپنگ سینٹر مکمل طور پر اے سی، ہائی کلاس لفٹس، مکمل سیکوریٹی نظام، اورجدید طرز تعمیر پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب
کراچی(رپورٹ،وسیم خان)گلوبل فنانشل سولوشنز(GFS)بلڈرز اینڈ ڈولپیرز کی جانب سے لانڈھی نمبر ایک کی بہترین لوکیشن پر شاپنگ مال کی لاونچنگ ، مہمان خصوصی ایم این اے آغا رفیع ا؛للہ ے ربن کاٹ کر شاپنگ مال کا افتتاح کیا تقریب میں معروف کاروباری سیاسی سماجی شخصیات کی شرکت ، مہمان خصوصی آغا رفیع اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج مجھے بے حد خوشی ہورہی ہے میرے حلقے میں ایک بہترین اعلیٰ معیار کا جدید سہولتیں سے آراستہ شاپنگ مال کا افتتاح ہوگیا اس طرح کے معیاری شاپنگ مال کی اس حلقے کو ضرورت بھی تھی جو کہ جی ایف ایس کے عرفان واحد نے پوری کردی جی ایف ایس کا اس حلقے میں آنا میرے لئے باعث افتخار ہے جی ایف ایس جہاں بھی جاتا ہے وہاں پر خوشحالی آتی ہے اس کے علاوہ ہم نے جب بھی عرفان واحد سے فلاحی کام کے حوالے سے کہا انہوں نے کبھی انکار نہیں کیا عرفان واحد کہتے ہیں کہ کاروبار میں نفع نقصان اپنی جگہ پر ہے کاروبار میں نفع اللہ تعالیٰ نے دینا ہے جبکہ نیکی کا اختیار ہم کو ہے ہم نیک کام کرسکتے ہیں آغا رفیع اللہ نے کہا کہ اس حلقے میں جتنے بھی انڈسٹریل موجود ہیں وہ سب قابل فخر ہیں یہ انڈسٹریل اپنا پیسہ لگا کر یہاں کے لوگوں کو روزگار فراہم کرتے ہیں یہ اس علاقے کے ماتھے کا جھومر ہیں انہوں نے کہا کہ جی ایف ایس کے اعلیٰ سطح کے پروجیکٹ سے لانڈھی، قائد آباد، مہانسرہ فیوچر، کیٹل کالونی اور اطراف کی عوام کو فائدہ ہوگا اس موقع پر جی ایف ایس کے سی ای او عرفان واحد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج بہت خوشی کا موقع ہے کہ لانڈھی نمبر ایک پر ایک بہترین اعلیٰ معیاری شاپنگ سینٹر کا افتتاح ہوگیا ہے مہمان خصوصی آغا رفیع اللہ صاحب کی آمد پر اور جتنے بھی ڈیلرز حضرات اور مہمان اس وقت یہاں موجود ہیں ان سب کی آمد پر ان شکریہ ادا کرتا ہوں عرفان واحد نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ اس بات پر فوکس رکھا ہے کہ کس طرح سے ایک عام ادمی کو رہائش اور کاروبار کے مواقعے میسر آسکیں مڈل کلاس فیملز جو آج مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں انہیں رہائش کے ساتھ ساتھ روزگار فراہم کیا جائے اس علاقے میں جو عیدگاہ ہے اس میں فیملیز کے لیے ایک خوبصورت جدید طرز پر مبنی پارک بنایا جائےگا ہر طرف ہریالی ہوگی اور بچوں کی تفریح کے تمام چیزیں میسر ہونگی عرفان واحد نے کہاکہ شاپنگ سینٹر مکمل طور پر اے سی، ہائی کلاس لفٹس، مکمل سیکوریٹی نظام، جدید طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے صرف پندرہ ہزار روپے میں شاپ کے مالک بن سکتے ہیں آسان ماہانہ اقساط ادا کرتے رہیں انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے کیڈا کو بحریہ ٹاو¿ن میں ایک آفس دیا ہے اس شاپنگ مال میں بھی ایک آفس کیڈا کا ہوگا جس سے اس علاقے کی عوام کو سہولت ہوگی
شاپنگ سینٹر سے لانڈھی کے عوام کو فائدہ ہوگا، رضوان عرفان
لانڈھی اور اطراف کے لوگوں کو طارق روڈ کلفٹن صدر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، سلیم میمن
GFSنے یہاں کے عوام کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے کمی پوری کردی ، مفتی فیروزالدین ہزاروی
آل کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے کہا کہ جی ایف ایس کے شاپنگ سینٹر سے لانڈھی اور اطراف کی عوام کو فائدہ ہوگا ہم عرفان واحد کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے موبائل شاپس پر ہمیں دو لاکھ کا ڈسکاو¿نٹ بھی دیا ہے کراچی الیکٹرونکس اایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد سلیم میمن نے کہا کہ اب لانڈھی اور اطراف کے لوگوں کو طارق روڈ کلفٹن صدر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی کیوں کہ اب لانڈھی میں جدید ترین سہولتوں پر مشتمل شاپنگ سینٹر کا قیام عمل میں آگیا ہے یہ لانڈھی کی عوام کے لیے ایک شاندار تحفہ ہے جی ایف ایس کی یہ خوبی ہے کہ وہ وقت مقررہ پر پروجیکٹ ڈلیور کرتے ہیں طارق انٹرپرائز کے چیرمین طارق محمود نے کہا کہ جی ایف ایس سے میری وابستگی گزشتہ سات آٹھ سالوں سے ہے عرفان واحد کی شخصیت بے مثال ہے یہ لوگوں کے فائدہ کا پہلے سوچتے ہیں جی ایف ایس رہائشی پروجیکٹس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو روزگار کے حوالے سے تجارتی بنیادوں پر بھی عملی طور پر کام کرنے میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ وہ جب سے جی ایف ایس سے منسلک ہوئے ہیں ترقی اور کامیابی کی منزلیں طے کررہے ہیں معروف عالم دین مفتی فیروزالدین ہزاروی نے کہا کہ ان کی اسی علاقے سے وابستگی ہے یہاں کے لوگ محنت کش ہیں اس وقت یہاں پر اس طرح کے شاپنگ مال کی اشد ضرورت تھی یہاں کے لوگ دوسرے علاقوں میں خریداری کے لئے جایا کرتے ہیں مہنگائی کے اس دور میں لوگوں کو پریشانی کا سامنا بھی ہے اور اب جی ایف ایس نے یہاں کے لوگوں کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کمی پوری کردی تجارت میں برکت ہے اور اچھے سچے ایماندار تاجروں کے لئے حدیث مبارکہ ہے کہ ایسے تاجروں کو اللّ? پاک روز قیامت انبیائ شہدا کے ساتھ اٹھائے گا اور جو تاجر خیانت اور ذخیرہ اندوزی کرتا ہے اس کا شمار فاسق کے طور پر ہوگا دعا کرتا ہوں کہ اللّ? پاک ایمان دار تاجروں کے کام میں برکت دے
تقریب میںسلطان خواجہ، نوید زیدی، تحسن کپاڈیا، عمران عطاری، عتیق الرحمن، محمد طارق، یعقوب میمن، انور قریشی ودیگر کی شرکت
GFS شاپنگ مال کی لاونچنگ کے موقع پر معروف شخصیات سلطان خواجہ، نوید زیدی، تحسن کپاڈیا، عمران عطاری، عتیق الرحمن، محمد طارق، یعقوب میمن، انور قریشی، محمد جنید، صدر لیاقت مارکیٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن ایاز شیخ، صدر سپر لیاقت مارکیٹ دانش حبیب، صدر بی مارکیٹ کھوکھراپار ایسوسی ایشن محمد جیلانی انصاری، یاسین احمد ، مقبول ،آصف ، اور دیگر نے بھی جی ایف ایس کے لانڈھی شاپنگ مال کے افتتاح پر عرفان واحد کو مبارک باد پیش کی اور پروجیکٹ کو خوش آئند قرار دیا اس موقع پر جی ایف ایس کی جانب سے عرفان واحد نے مہمان خصوصی آغا رفیع اللّ? ، رضوان عرفان،اور سلیم میمن کو جی ایف ایس یادگاری شیلڈ پیش کی گئی اس علاوہ جی ایف ایس سے وابستہ اراکین، ڈیلرز حضرات، پراپرٹی ایجنٹس کو بہترین کارکردگی پر انعامات دیے گئے تقریب کا آغاز نعت خواں اسد ایوب نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور نعتیہ کلام بھی پیش کیا جبکہ کمپیئرنگ کے فرایض اے کے میمن نے ادا کیے اس موقع پر سید انیل،سلیم خان، حسیب طارق،اریب طارق، نوشین،حرا ، محمد فاروق، اور دیگر شخصیات موجود تھیں