کراچی پر پولیس کے پہرے

کے پی او آفس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد شہر کی نگرانی کے لیے فول پروف سیکورٹی پلان تیار،پولیس لائنز کی نگرانی سخت

ہم سرکاری دفاتر، عمارتیں، ٹریننگ سنٹرز،اسٹیبلشمنٹ ودیگر کی سیکیورٹی پر بھی خصوصی فوکس، سیکیورٹی کے مجموعی امور کو تین حصاروں میں ترتیب دیا جائے اس اقدام کو فی الفور نافذ العمل بنایا جائے ، آئی جی سندھ

سندھ میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹس اور دیگر امور سے منسلک چائینیز باشندوں اورد یگرغیر ملکیوں کے سیکیورٹی امور و اقدامات کو آڈٹ کیا جائے بصورت دیگر تمام تر ذمہ داری سپروائزری افسران پر عائد کی جائیگی

اس وقت سیکیورٹی چیلنجز سرفہرست ہیں، پولیس افسران و اہلکار KPO واقعہ کو سنجیدگی سے لیں اور سیکیورٹی احکامات پر عملدرآمد پر فوکس رکھیں، دہشتگرد اور سہولت کارجلد انجام تک پہنچیں گے، اجلاس سے خطاب

کراچی (رپورٹ راو¿ عمران )کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کے حملوں کے بعد شہر کی نگرانی کے لیے انتہائی موثر سیکورٹی پلان تیار کرتے ہوئے شہر بھر کی کڑی نگرانی شروع کردی گئی اور حساس مقامات سمیت شہر بھر پر پولیس کے پہرے سخت کردیے گئے ہیں اس حوالے سےآئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت صوبے بھر میں فول پروف سیکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کاٰ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سندھ کی تمام رینج کے سینئر موسٹ اور سینئر پولیس افسران نے براہ راست/ذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی آئی جی سندھ نے ہدایات دیں سندھ میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹس اور دیگر امور سے منسلک چائینیز باشندگان/غیر ملکیوں کے سیکیورٹی امور و اقدامات کو آڈٹ کیا جائے بصورت دیگر تمام تر ذمہ داری سپروائزری افسران پر عائد کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس لائنز اور ان میں موجود مساجد کی سیکیورٹی مزید سخت کرنیکے ساتھ ساتھ،اہم سرکاری دفاتر، عمارتیں، ٹریننگ سنٹرز،اسٹیبلشمنٹ ودیگر کی سیکیورٹی پر بھی خصوصی فوکس رکھا جائے اور سیکیورٹی کے مجموعی امور کو تین حصاروں میں ترتیب دیا جائے اس اقدام کو فی الفور نافذ العمل بنایا جائے آئی جی سندھ نے سیکیورٹی کے مجموعی امور و اقدامات کو ریڈ الرٹ کرنیکے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا خیال رکھنا اور مکمل تحفظ دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔کے پی او واقعہ انتہائی لرزہ خیز تھا جسکی تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور جہنم واصل ہونیوالے دہشت گردوں کے سہولت کار بھی جلد کیفرکردار کو پہنچیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک اسوقت سیکیورٹی چیلنجز سرفہرست ہیں لہذاٰ پولیس افسران و اہلکار کے پی او واقعہ کو سنجیدگی سے لیں اور سیکیورٹی احکامات پر عمل درآمد پر فوکس رکھیں انہوں نے وقوعے کی تفتیش کے لیئے ہائی پاورڈ کمیٹی تشکیل دینے کے علاوہ ریوارڈ کمیٹی بھی ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں تشکیل دی ہے جسکے ممبران میں شامل ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ،ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ،اے آئی جیز ویلفیئر اور اسٹیبلشمنٹ کے پی او حملے کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران اور جوانوں کے لیئے انعامات اور اسناد کی فہرست تیار کرینگے آئی جی سندھ نے دہشت گردانہ حملے پر بروقت اور نتیجہ خیز ریسپانس دینے پر ڈی آئی جیز،ایس ایس پیز اور ڈی ایس پی سمیت دیگر افسران اور جوانوں کو شاباش دی اور انکے اس اقدام کو لائق ستائش و تعریف قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نڈر اور بہادر افسران و اہلکاروں کے بہتر ریسپانس سے بہت سی زندگیاں محفوظ رہیں آئی جی سندھ نے کہا کہ شہیدوں کے ورثاءکا خیال رکھا جائے جبکہ تمام زخمیوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کو یقینی بنایا جائے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*