منفی سوچ کے حامل عناصر کی جانب سے گل مہر سٹی پروجیکٹ کے بارے میں من گھڑت پروپیگنڈہ مسترد
عظیم الشان رہائشی منصوبہ سیون ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اورسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے باقاعدہ منظور شدہ ہے
گل مہر سٹی پروجیکٹ کے پریمیم بلاک کے شاہکار منصوبے کو عالمی معیار کے مطابق کمال مہارت سے ڈیزائن کیا گیا
انشااللہ جلد از جلد اس منصوبے پر مزید کام کی رفتار کو تیز کردیا جائے گا تاکہ آلاٹیز آباد ہو جائیں، پروجیکٹ منتظمین
کراچی(رپورٹ،وسیم خان) گل مہر سٹی کراچی کی عوامی سطح پر مقبولیت میں بے پناہ اضافہ سائٹ پر تعمیراتی کام کی تیزی آگئی تاہم گل مہر سٹی پروجیکٹ کے حوالے کچھ عناصر کی جانب سے منفی پروپیگنڈہ کیا گیا ہے مگر عوامی کی جانب سے اس پروپیگنڈہ کو مسترد کردیا جس کا ثبوت پروجکیٹ کی بکنگ میں روز بہ روز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے واضح رہے کہ گل مہر سٹی کراچی اپنی نوعیت کا ایک بہترین رہاشی منصوبہ ہے جو کہ دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق بنایا جارہا ہے یہ عظیم الشان منصوبہ سیون ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور ایس بی سی اے سے باقاعدہ منظور شدہ ہے گل مہر سٹی کا پریمیم بلاک جو کہ مستقبل میں ایک شاہکار منصوبے مین تبدیل ہونے جارہاہے اس کو عالمی معیار کے مطابق کمال مہارت سے ڈیزائن کیا گیا ہے جس کی مثال دور حاضر کے دیگر تعمیراتی منصوبوں میں کم ہی نظر آتی ہے اس باکمال اور بین الااقومی قابل اعتماد منصوبے میں آلاٹیز کو دورحاضر کی جدید سہولتیں دی گئی ہیں یقینا یہ وہی سہولتیں ہیں جو کہ دنیا بھی کے ترقی یافتہ ممالک میں وہاں کی عوام کو دی جاتی ہے اسی بات کو گل مہر سٹی کے رہاشی منصوبے میں اہمیت دی گئی ہے جو کہ اچھی سوچ کی عکاسی کرتی ہے M9 موٹروے کی شاندار لوکیشن پر تیار کیا جانے والا رہائشی اور تجارتی منصوبہ گل مہر سٹی اپنی مثال آپ ثابت ہو گا اس منصوبے پر تعمیراتی کام کی رفتار میں بہت تیزی آچکی ہے اور عوامی سطح پر بے پناہ مقبولیت سے خفا ہو کر کچھ منفی سوچ اور ذہین کے لوگوں کی جانب سے اس منصوبے کے خلاف من گھڑت بے بنیاد باتیں کی گئی ہیں مگر الحمد اللہ یہ بے بنیاد منفی پروپیگنڈہ عوامی مقبولیت کے آگے دم تور گیا ہے اور انشااللہ جلد از جلد اس منصوبے پر مزید کام کی رفتار کو تیز کردیا جائے گا تاکہ آلاٹیز آباد ہو جائیں