گوادر فری زون میں‘ کاربن ری سائیکلنگ پارک‘ بنا نے کا فیصلہ

حکومت نے  گوادر فری زون میں کاربن ری سائیکلنگ پارک بنا نے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق گوادر فری زون میں  کاربن ری سائیکلنگ پارک  4.5ارب ڈالر کی لاگت سے بنایا جائے گا جب کہ  منصوبے پر عملدرآمد 2 سے 3 سال میں ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق کاربن ری سائیکلنگ منصوبے سے 40ہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

بتایا گیا ہے کہ  چینی کمپنی پی ٹی کے اشتراک سے کراچی کوسٹل کمپری ہینسو ڈویلپمنٹ زون بنائے گی۔

مزید برآں  چینی کمپنی  2 ارب ڈالر سے بڑے شہروں میں آپٹیکل فائبرکیبل نیٹ ورک بچھائے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*