مساجد ، امام بارگاہوں سمیت دیگر تمام مذہبی مقامات پر سیکورٹی انتظامات مزید سخت
انٹیلی جینس کلیکشن کی بدولت جرائم کے خلاف کریک ڈاو¿ن کو کامیاب بنایا جائے
پیٹرولنگ،اسنیپ چیکنگ کو سخت اور نتیجہ خیز بنایا جائے، آئی جی سندھ کی ہدایات جاری
داخلی اور خارجی روٹس اورپوائنٹس پر پولیس پکٹنگ/ناکہ بندی کو غیرمعمولی بنانے کا حکم
کراچی (کرائم رپورٹر )پشاور پولیس لائنز مسجد میں دھماکہ کے بعد آئی جی سندھ نے سندھ پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیئے۔آئی جی سندھغلام نبی میمن نے ہدایات دیں کہ مساجد،امام بارگاہوں سمیت دیگر تمام مذہبی مقامات پر سیکیورٹی اقدامات مذید سخت کیئے جائیںپیٹرولنگ،اسنیپ چیکنگ کو سخت اور نتیجہ خیز بنایا جائے داخلی اور خارجی روٹس/پوائنٹس پر پولیس پکٹنگ/ناکہ بندی کو غیرمعمولی بنایا جائے علاقوں میں ریکی نگرانی اور ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن کی بدولت جرائم کے خلاف کریک ڈاو¿ن کو کامیاب بنایا جائے زونز/ڈسٹرکٹس/پولیس اسٹیشنز کے باہم روابط سمیت قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کیساتھ بھی مسلسل روابط رکھے جائیں۔۔