بولان میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، کئی بوگیاں اترگئیں، 18 زخمی، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کرلی
انجن سمیت ٹرین کی آٹھ بوگیا ں الٹ گئیں، زخمی مسافروں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا، 8کی حالت انتہائی تشویشناک
ریلوے لائن کا چھ فٹ کا ٹکڑا اڑ جانے سے ریل آمدورفت مکمل طور پر بند ہو گئی۔ دھماکا ریموٹ کنڑول ڈیوائس سے کیا گیا
راستہ دشوار گزار ہونے کی وجہ سے امدادی اور ریسکیو ٹیموں کو سخت مشکلات کا سامنا، جائے وقوعہ پر چیخ پکار اور بھگدڑ مچ گئی
مچ(نیوز ڈیسک )مچ کے قریب پنی ریلوے اسٹیشن کے مقام پر شر پسندوں نے مچ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں ٹرین کی آٹھ بوگیاں انجن سمیت الٹ گئیں اور 18مسافر زخمی ہو گئے انجن کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔راستہ دشوار گزار ہونے کی وجہ سے امدادی اور ریسکیو ٹیموں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کرلی زخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا 8 مسافروں کی حالت انہتائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پشاور سے مچ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سبی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ریلوے لائن کا چھ فٹ کا ٹکڑا اڑ جانے سے ریل ا?مدورفت مکمل طور پر بند ہو گئی۔ دھماکہ ریموٹ کنڑول ڈیوائس سے کیا گیا۔ڈی سی کچھی مچھ سے پائلٹ انجن اور بعد ازاں ریلیف ٹرین اور ٹریک بحالی کے لئے ریل کا عملہ متاثرہ جگہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی دوپہر مچ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو نامعلوم افراد نے مچ کے قریب پنیر ریلوے اسٹیشن کے مقام پر ریموٹ کنٹرول بم سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 8 کوچز الٹ گیئں اور 17 مسافر زخمی ہو گئے۔جبکہ انجن کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں میں ساول خان، عبدالباری ،جمعہ گل، غلام سرور ،سلطان جعفری ،حوالدار غلام رسول ،جہانزیب خان ودیگر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ ٹرین میں سوار مسافروں نے جنگ کو بتایا کہ پہلے یکے بعد دیگر ے دھماکوں کی ا?واز ا?ئی اور اس کے ساتھ ہی مٹی کا غبار اڑا اور آناً فاناً ہماری بوگیاں الٹ گئیں،ٹرین کے الٹ جانے سے چیخ پکار اور بھگدڑ مچ گئی۔ہر کوئی خود کو محفوظ مقام پر پہنچانے کے لئے کوشش کرنے لگا۔ ٹرین کے مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت17 زخمیوں کو نکالا ان میں 8 مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے