کیس ابھی زیر سماعت ہے، لال حویلی سے بے دخلی نوٹس اور کارروائی غیر قانونی ہے، موقف
متروکہ وقف املاک کی غیرقانونی کارروائی کےخلاف حکم امتناع دیا جائے، شیخ رشید کی درخواست
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) شیخ رشید نے متروکہ وقف املاک کیجانب سے لال حویلی کےخلاف کارروائی چیلنج کردی۔ شیخ رشید نے راولپنڈی میں سول جج نوید اختر کی عدالت میں درخواست دائرکی۔شیخ رشید نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ لال حویلی اور ملحقہ اراضی کیس ابھی زیر سماعت ہے، لال حویلی سے بے دخلی نوٹس اور کارروائی غیر قانونی ہے۔انہوں نے درخواست میں کہا کہ متروکہ وقف املاک کی غیرقانونی کارروائی کےخلاف حکم امتناع دیا جائے۔ شیخ رشید کی درخواست پر بحث کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔واضح رہے کہ متروکہ وقف املاک نے لال حویلی کامبینہ قبضہ چھڑوانے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے مدد مانگ لی، اس حوالے سے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک آصف خان نےڈپٹی کمشنر راولپنڈی کوخط لکھ دیا۔ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک آصف خان کا کہنا ہے کہ متروکہ وقف املاک لال حویلی کو سیل کرنے جارہی ہے، لال حویلی سمیت 7 اراضی یونِٹس متروکہ وقف املاک کی ملکیت ہیں۔آصف خان کا کہنا ہے کہ لال حویلی کا قبضہ واگزار کرانےکےلئےایف آئی اےاورپولیس کی مدد طلب کرلی گئی ہے،شیخ رشید اور ان کےبھائی لال حویلی سےمتعلق کوئی دستاویزات پیش نہیں کرسکے