ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر قیادت کے پی او میں اجلاس، حکومتی واعلیٰ پولیس حکام، تاجروں و صنعتکاروں کی شرکت
اجلاس میں صنعت کاروباری حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شہر میں کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے پولیس چیف کو اپنے مسائل وشکایات سے آگاہ کیا
شرکا کا انڈسٹریل زونز میں پولیس نفری کی کمی، شہر میں سیکنڈری مارکیٹوں کے غیرقانونی قیام ، شاہراہوں پر تجاوزات ودیگر جرائم پر تشویش کا اظہار
پولیس میں نفری کی کمی کو پورا کیا جارہا ہے،پولیس چیف کا اپنے خطاب میں انڈسٹریل زونز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیبات پر زور
کراچی( کرائم رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر قیادت کراچی پولیس آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے تجارت فرازلاکھانی، سیکرٹری برائے انڈسٹریز عبدالرشید سولنگی FPCCI کے نائب صدر شوکت علی ،KATI کے صدر فراز الرحمن ، LATI کے صدر سراج مونو ، SITE ایسوسیشن کے صدر ریاض الدین ،BAQATI کے صدر رشید جان محمد و دیگر عہدیداران و کاروباری اراکین اورADIGP کرائم اینڈ انویسٹی گیشن نے شرکت کی۔ اجلاس میں صنعت کار و تاجران اور دیگر کاروباری حلقوں سے تعلق رکھنے والے ممبران نے شہر میں کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے پولیس چیف کو اپنے مسائل و شکایات سے آگاہ کیاجنہیں پولیس چیف نے توجہ سے سنا اور انکے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، اجلاس کے شرکا نے انڈسٹریل زونز میں پولیس نفری کی کمی، شہر میں سیکنڈری مارکیٹوں کے غیر قانونی قیام ، شاہراہوں پر نا جائز تجاوزات و انکروچمنٹ اور دیگر جرائم کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا، پولیس چیف شرکاسے مخاطب ہو کر کہا کہ کاروباری حلقوں کی خدمات کے پیش نظر ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ پولیس میں نفری کی کمی کو پورا کیا جارہا ہے۔ پولیس چیف نے انڈسٹریل زونز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیبات پر زور دیا کاروباری مقامات کو محفوظ بنانے کے لئے انڈسٹریز کے اندر اور باہر کیمرے لگانے اور پارکنگ ایریا میں بھی کیمروں کی انسٹالیشن کو ضروری قرار دیا، اس موقع پرمراد سونی اور ان کی ٹیم کی تعریف کی جنھوں نے کیمروں کی فراہمی اور انسٹالیشن میں پولیس کے ساتھ تعاون کیا۔پولیس چیف نے انڈسٹریل رونز کے مسائل کے حل کے لئے فوری طور پر ڈی ائی جی ٹریفک اور ڈی آئی جی ایسٹ و متعلقہ افسران کو انکی شکایات کے ازالے کے لئے احکامات صادر فرمائے۔ ملاقات کے اختتام پر شرکا نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو خراج تحسین پیش کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔