میری فلم پاکستان کیلیے محبت بھراخط

مغربی میڈیا میں پاکستان کو ڈراؤنا پیش کیا جاتا ہے، میں نےفلم ’واٹس لَو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟‘ میں خوبصورتی دکھائی،جمائما

ایسی فلم بنانا چاہتی تھی، جو پاکستان کی پذیرائی پر مبنی ہو، رنگوں سے بھرے، خوبصورت اور تفریح سے بھرپور مقام کے طور پر دکھایا

پاکستان میں دس سال گزارے ہیں، یہ ملک میری شخصیت کا حصہ اور مجھے اس سے بے حد لگاؤ ہے،وہاں میرے بہت دوست ہیں

فلم میں بہترین اداکاروں کو شامل کیا گیا۔ اس میں سجل علی جیسی خوبصورت اور قابل پاکستانی اداکارہ شامل ہیں، میڈیا سے بات چیت

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈاسمتھ نے کہا ہے کہ مغربی میڈیا میں پاکستان کو ڈراؤنے انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔لندن میں پاکستانی میڈیا کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں جمائما گولڈاسمتھ نے کہا کہ میں نے پاکستان کو ایسا خوبصورت دکھایا ہے جیسا میں اسے جانتی ہوں۔ فلم ’واٹس لَو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟‘ پاکستان کے لیے محبت بھرا خط ہے۔فلم سے متعلق سوال پر جمائما کا کہنا تھا کہ میں ایسی فلم بنانا چاہتی تھی، جو پاکستان کی پذیرائی پر مبنی ہو، میں پاکستان کو رنگوں سے بھرا، خوبصورت اور تفریح سے بھرپور جگہ کے طور پر دکھانا چاہتی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تھی تو سوچتی تھی کہ مغربی اسکرین پر پاکستان کو کس طرح دکھایا جاتا ہے۔ زیرو ڈارک تھرٹی اور ہوم لینڈ جیسی مغربی فلموں میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ مسلمانوں اور پاکستانیوں کو منفی دکھایا جاتا ہے۔جمائما نے کہا کہ مجھے موقع ملا میں پاکستان سے متعلق رومانوی اور مزاح سے بھرپور فلم بنا سکوں، اس فلم میں بہترین اداکاروں کو شامل کیا گیا۔ اس میں سجل علی جیسی خوبصورت اور قابل پاکستانی اداکارہ شامل ہیں، بھارت سے شبانہ اعظمی جیسی بڑی اداکارہ بھی فلم میں اداکاری کر رہی ہیں۔جمائما نے مزید کہا کہ میں پاکستان کو اپنے اور آپ جیسا دکھا سکوں اور میں پ±رامید ہوں یہ فلم پاکستان کے نام میرا ’لَو لیٹر‘ ثابت ہوگی۔ ایسی سرزمین جہاں میں نے ابتدائی زند گی گزاری، 20 سال کی عمر میں آئی اور 10 سال وہیں رہی۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پاکستان میری شخصیت کا حصہ ہے، مجھے اس ملک سے والہانہ لگاو? ہے، پاکستان میں میرے بہت دوست ہیں، مجھے وہاں بہت محبت ملتی ہے، اس معاملے میں میں بہت خوش نصیب ہوں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*