پٹہ سسٹم حکومت سندھ پر بھاری ‘ چھوٹے پلاٹوں پر بلند تعمیرات جاری

ضلع وسطی میں پٹہ سسٹم کی سرپرستی میں SBCA کی نقشہ منظوری کے بغیر کچی وپکی منظور آبادیوں میں چھوٹے پلاٹوں پر بلند کمرشل تعمیرات

ڈیمالیشن اسکواڈ کی آنکھیں چمک کے سبب بند‘ ڈاکٹر عاصم کو پاپوس کے کیپسول کھلائے جارہے ہیں‘ بے حس لالچی بلڈرز طیب‘ محمود گیلانی ‘ سہیل سناراکا لالچ زور

کراچی (رپورٹ:اے آر ملک ) ضلع وسطی کراچی میں پٹہ سسٹم صوبائی حکومت پر بھاری ‘ کچی آبادیوں سمیت چھوٹے پلاٹوں پر SBCA سے نقشہ منظور کرائے بغیر رہائشی پلاٹوں پر بلند عمارتوں کی تعمیر جاری ‘ پیپلزپارٹی رہنما کی ماڈل ضلع کی سوچ کو SBCA ڈیما لیشن اسکواڈ کی دیمک چاٹنے لگی ‘ کوئی چھوٹا سا زلزلہ بھی قیامت خیز جانی ومالی نقصانات دے سکتا ہے ۔ ضلع وسطی کے پٹہ سسٹم میں شریک بلڈرز کی بے حسی اور لالچ عوام کے جان ومال سے بے نیاز ہوچکا ہے اور SBCA ڈیمالیشن اسکواڈ پیپلزپارٹی رہنما ڈاکٹر عاصم کی آنکھوں میں مرچیں جھونک رہاہے ۔ جس کی ایک جھلک ذیل میں پیش ہے ۔ ناظم آباد کی کچی آبادی میں بغیر نقشہ منظوری کے کمرشل تعمیر کے ساتھ گراﺅنڈ + 4 عمارت تعمیر کی جاچکی ہے ۔ جسے گراﺅنڈ+ 6 تعمیر کئے جانے کا منصوبہ ہے ۔ دوسری حاجی مرید گوٹھ ناظم آباد کی کچی آبادی میں KMC کے لیز چھوٹے سے پلاٹ نمبر 29 پر SBCA کی نقشہ منظوری کے بغیر ہی کمرشل تعمیرات کے ساتھ گراﺅنڈ + 4 عمارت بن چکی ہے ۔ یہ بھی 6 منزلہ تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے ۔ یہ کام SBCA کے پٹہ سسٹم سے جڑے گروہ کے بلڈرز طیب اور محمود گیلانی کی سرپرستی میں جاری ہے تیسرا علامہ عثمانیہ سوسائٹی کے پلاٹ نمبر 2 جو کہ رہائشی پلاٹ ہے ۔ اس پر بھی SBCA کی نقشہ منظوری کے بغیر کمرشل تعمیرات جس میں شوروم + دکانیں شامل ہیں گراﺅنڈ + 6 کی تعمیر شامل ہے چوتھی ناظم آباد نمبر 6 میں مرکزی شاہراہ پر واقع چھوٹے پلاٹ پر 11 منزلہ عمارت کی تعمیر شامل ہے ۔ جس میں رہائشی پلاٹ پر کمرشل تعمیرات کی گئی ہیں ۔ آخری دوتعمیرات پٹہ سسٹم کے سہیل سنارا کی ہیں۔ ضلع وسطی کو چیچک زدہ کرنے اور بے ڈھب غیر قانونی عمارتوں کا جنگل بنتے دیکھ کر بھی SBCA کے ڈیمالیشن اسکواڈ کی آنکھیں چمک کے سبب بند ہیں۔ جو چاپلوسی سے ڈاکٹر عاصم کی آنکھوں میں مرچیں جھونک رہا ہے ۔ اسی پٹہ سسٹم کے کرتوت کراچی بھر میں بشمول کلفٹن جاری ہیں جس کے بارے میں چشم کشا حقائق جلد شامل اشاعت کئے جائیں گے ۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*