ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
آج بھی انٹربینک میں ڈالر 32 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالرکا پاکستانی روپے میں بھاؤ 228 روپے 66 پیسے ہے۔
گزشتہ روز کاروبار بند ہوا تو ریٹ 228 روپے 34 پیسے تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 238 روپے 75 پیسے برقرار ہے۔