کورونا کی وجہ سے بھارتی فلم انڈسٹری کو کتنا نقصان ہوا؟ اعداد و شمار سامنے آ گئے

کورونا وبا کے دوران پچھلے 2 سالوں سے ہندوستانی فلم انڈسٹری کی کمائی میں 80 فیصد کی مسلسل کمی واقع ہوئی اور اسے 21 ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

اسی لیے فروری میں آنے والے عام بجٹ میں فلم انڈسٹری کے لیے خصوصی پیکیج کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جس میں ٹیکس میں چھوٹ، مراعات اور ٹکٹوں پر جی ایس ٹی میں کمی جیسے اقدامات شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ2  سالوں میں فلم انڈسٹری کو تقریباً 21 ہزار کروڑ یعنی 2 کھرب 10 ارب بھارتی روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اس میں سب سے زیادہ نقصان تھیٹرز کو ہوا ہے۔

دو کھرب 10 ارب بھارتی روپے کا نقصان

فلم کی ریلیز کے بعد باکس آفس کی کمائی میں 80 فیصد کمی واقع ہوئی جب کہ بیرون ملک سے کمائی بھی کم ہوگئی۔ ٹی وی رائٹس سے ہونے والی کمائی بھی 10 فیصد کے لگ بھگ رہی ہے کیونکہ نئی فلمیں ریلیز نہیں ہو رہی ہیں۔

صرف OTT سے ہونے والی آمدنی میں تقریباً 1600 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے لیکن یہ صنعت کے نقصانات کو پورا کرنے کے لیے کافی نہیں ہے۔

فلم انڈسٹری پر کورونا کے اثرات

بھارتی میڈیا کے مطابق 2019 میں جب کورونا نہیں تھا تو باکس آفس کلیکشن 115.2 ارب روپے ہوئی تھی لیکن 2020 میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے صرف 24.9 ارب روپے کمائی ہو سکی یعنی 80 فیصد کا نقصان ہوا۔ یہی رجحان 2021 میں بھی جاری رہا۔

2019 میں بیرون ملک سے بھارتی فلم انڈسٹری نے 27 ارب روپے کمائے جو کہ 2020 میں کم ہو کر صرف 3.1 ارب روپے رہ گئے۔

2019 میں، انڈسٹری نے ٹی وی نشریاتی حقوق نے 22.1 ارب روپے کمائے، جو 2020 میں کم ہو کر صرف 7.1 ارب روپے رہ گئے۔

صرف OTT سے فائدہ

بھارتی فلم انڈسٹری میں 2020 میں، صرف ایک چیز مثبت تھی کہ OTT (نیٹ فلکس، ایمازون وغیرہ) حقوق سے ہونے والی آمدنی میں اضافہ ہوا۔

2019 میں یہ 19 ارب روپے تھی جو 2020 میں بڑھ کر 35.4 ارب روپے ہو گئی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*