آٹا سستا کرنے کے دعوے جھوٹے نکلے

گندم سپلائی کے باوجود سندھ میں آٹا تیسرے روز بھی بدستور 130 روپے فی کلو میں فروخت

حکومت سندھ اور فلور ملوں کی جانب سے عوام کو 95 روپے کلو آٹے کی فراہمی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

چندمقامات پر چکی کا آٹا 150 روپے کلو میں فروخت ، فائن آٹا ایک سو چالیس روپے میں فروخت کیا جارہا ہے، ذرائع

حکومت اور فلور ملز مالکان نے 95 روپے فی فروخت کا تو اعلان کردیا ہے لیکن نئی گھٹی ہوئی قیمتوں پر سپلائی نہیں ملی ، دکاندار

کراچی( اسٹا ف رپورٹر) سندھ حکومت کے گندم سپلائی کے تیسرے روز بھی آٹے کی قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی، حکومت سندھ اور فلور ملوں کی جانب سے عوام کو 95 روپے کلو آٹے کی فراہمی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور جمعہ کو ریٹیل کی سطح پر آٹا 130 روپے پر ہی فروخت ہوا۔اطلاعات کے مطابق تھوک بازار میں فی 100 کلو گرام کی بوری کی قیمت 965 روپے رہی تاہم فلور کی شہر کے مختلف حصوں میں ٹرکوں کے ذریعے 650 روپے میں 10 کلو گرام آٹے کی بوریاں بھی فروخت کی گئیں۔ایک ریٹیلر نے بتایا کہ حکومت اور فلور ملز مالکان نے جمعرات سے 95 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کا تو اعلان کردیا ہے لیکن انہیں نئی گھٹی ہوئی قیمتوں پر سپلائی نہیں ملی ہے اسی لیے وہ اپنے پاس موجود آٹے کا پرانا اسٹاک 130 روپے کے حساب سے فروخت کررہے ہیں، جب پرانا اسٹاک ختم ہوجائے گا تو وہ نئے اسٹاک آتے ہی مقررہ نئی قیمت پر آٹا فروخت کرسکیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے جمعرات کو یہ اعلان کیا تھا کہ سندھ بھر میں 95 روپے فی کلو کے حساب سے آٹا فراہم کیا جائے گا اور سندھ میں نہ آٹے کی قلت ہے اور نہ ہی افراتفری کی صورتحال ہے بلکہ سندھ میں آٹے کے لیے عوام کو کسی قسم کی قطاروں میں نہیں لگنا پڑے گا لیکن جمعہ کو پہلے دن ہی صورت حال اس کے برعکس رہی ہے۔جنرل سیکریٹری کراچی ریٹیل گروسرز ایسوسی ایشن فرید قریشی کے مطابق شہر میں چکی کا آٹا ایک سو تیس روپے تک فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں، بعض مقامات پر چکی کا آٹا 150 روپے کلو میں فروخت ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت ایک سو تیس روپے جبکہ فائن آٹا ایک سو چالیس روپے میں فروخت ہورہا ہے۔فرید قریشی کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت ایک سو تیس روپے سے کم ہوکر ایک سو دس روپے ہے، ڈھائی نمبر آٹا ایک سو چالیس روپے اور فائن آٹا ایک سو پچاس روپے تک فروخت ہوا تھا۔ جس میں کمی واقع ہوئی ہے۔سندھ حکومت کے گندم ریلیز کرنے کے بعد فلور ملز نے 95 روپے ایکس مل آٹا فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے لیکن اس کی سپلائی خبر تحریر کرنے تک نہیں پہنچی، فلورز ملرز کو گندم اٹھاون روپے کلو ریلیز کی گئی ہے جس سے بنا ڈھائی نمبر آٹا 95 روپے ایکس مل فروخت ہوگا، دکان دار اس قیمت میں مل سے دکان تک آٹے لانے کا کرایہ منافع اور دیگر اخراجات شامل کرکے فروخت کرے گا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*