سارا ملک قتل کیس، پولیس کو اہم شواہد مل گئے

سی ڈی آر ڈیٹا کی مدد سے تفتیش جاری،اسپتال سے ساتھ نکلنے والی ریسیپشنسٹ تھی

ریسیپشنسٹ اراھنا کا بیان ریکارڈ کرلیا، سارا اور ڈاکٹرشان کے جھگڑے کی تصدیق

ڈاکٹر شان کا سارا ملک اور بسمہ سے تعلقات کا اعتراف ، قتل سے انکاری ہے، پولیس

کراچی ( کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن پولیس کو سی ویو کے قریب سمندر سے ڈاکٹر ساراملک کی لاش ملنے کے واقعے میںسی ڈی آر ڈیٹا سے اہم شواہد مل گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ویو کے قریب سمندر سے ڈاکٹر ساراملک کی لاش ملنے کے واقعے پر پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد وجہ موت اور وقت کا تعین ہوگا۔واقعے میں مزید پولیس کو سی ڈی آر ڈیٹا سے اہم شواہد مل گئے ہیں ، ڈاکٹر سارا ملک ڈاکٹر شان کے سوا مختلف افراد سے رابطے میں تھی حکام نے بتایا کہ سی سی ٹی وی میں اسپتال سے باہر نکلنے والی دوسری لڑکی رسیپشنسٹ ارادھنا تھی، اسپتال رسیپشنسٹ ارادھنا اور 15 پر کال کرنے والا عینی شاہد جمال کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے ریسپشنسٹ ارادھنا نے پولیس کو بیان میں کہا کہ ڈاکٹر سارا ملک اور شان کا جھگڑا ہوا تھا، سارا ملک کو تسلی دینے کے لئے اسپتال سے باہر لے گئی تھی، ڈاکٹرسارا کو گلی کے کونے پر چھوڑا اس کے بعد معلوم نہیں وہ کہاں گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کےمطابق سارا ملک رکشے میں بیٹھی اورچلی گئی، گرفتار ملزم ڈاکٹرشان نے ڈاکٹرسارا ملک اور بسمہ سے تعلقات کا اعتراف کیا تاہم گرفتار ملزم ڈاکٹرشان قتل سے انکاری ہے، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*