
ملیر، گلشن اقبال ،کورنگی اور بن قاسم پیپری کی کچی آبادیوں میں پولیس کا مڈنائٹ آپریشن
ملیر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کی تلاش میں کومبنگ آپریشن ، مطلوب ملزمان گرفتار
گلشن اقبال ، کورنگی اور بن قاسم سے گرفتار مشتبہ افرادسے پوچھ گچھ ، اللہ داد گوٹھ سے گٹکا فیکٹری پکڑی گئی
کراچی (کرائم رپورٹر)ملیر گلشن اقبال ،کورنگی اور بن قاسم کی کچی آبادیوں میں پولیس کا مڈنائٹ آپریشن گھر گھر تلاشی کے دوران 200افراد کو حراست میں لے لیاگیا، اللہ داد گوٹھ سے گٹکا فیکٹری بھی پکڑی گئی تفصیلات کے مطابق ملیر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کی تلاش میں کومبنگ آپریشن کیا ہے جس کے دوران 2 مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق ضلع ملیر کے بن قاسم تھانے کی حدود شاہ ٹاو¿ن، پیپری اور سندھی گوٹھ میں مشتبہ گھروں کی تلاشی لی گئی کومبنگ آپریشن میں خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی حصہ لیا، جس کے دوران مشتبہ افراد کی شناخت اور کوائف کو بھی چیک کیا گیا۔: ملیر میں کومبنگ آپریشن، 4 آبادیوں میں گھر گھر تلاشی کومبنگ آپریشن کے دوران 2 مطلوب عادی جرائم پیشہ ملزمان پکڑے گئے، گرفتار ملزمان فرحان علی اور اشفاق خان کے قبضے سے 30 بور پستول اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے ملزمان کے خلاف 2 مقدمات درج کر کے ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے کومبنگ آپریشن میں 85 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ 49 افراد کے کوائف چیک کیے گئے۔ قبل ازیں شرافی گوٹھ پولیس اور رینجرز کا جرائم پیشہ عناصر کی تلاش میں گومبنگ آپریشن ، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے ہاشم گوٹھ ، اللہ داد گوٹھ اور معین آباد نمبر 1 میں ناکہ بندی کرکے مشتبہ گھروں کی تلاشی لی گومبنگ آپریشن میں اللہ داد گوٹھ سے گٹکا فیکڑی پکڑی گئی گٹکا فیکٹری کا مالک ملزم محمد راسی کے قبضے سے 11 کلو ماوا ، گٹکا اور ماوا بنانے کا تمباکو، چونا ، چھالیہ اور پیکنگ کا سامان ملا۔ ملزم راسی عرف بابے کا کرمنل ریکارڈ ہے اس کے خلاف تین مقدمات درج ہیں۔ گومبنگ آپریشن کے دوران 2مشتبہ افراد ساجد علی اور محمد شاہد کو بھی حراست میں لیا گیا شرافی گوٹھ پولیس نے گومبنگ آپریشن میں 25 سے زائد گھروں کی تلاشی اور 42 افراد کے کوائف تلاش ڈیوائس کے زریعے کرمنل ریکارڈ چیک کیا گومبنگ آپریشن میں خواتین پولیس اہلکاروں نے بی حصہ لیا۔کورنگی پولیس اور رینجرز کا کومبنگ آپریشن کورنگی تھانے کی حدود میں مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا علاقے کی داخلی و خارجی راستوں کو سیل کیا گیا آپریشن کے دوران متعدد گھروں کی تلاشی کی گئی ۔مشکوک افراد کا تلاش ایپلیکشن کے ذریعے کرائم ریکارڈ چیک کیا گیا سرچ آپریشن ڈی ایس پی کورنگی اسلم جوئیہ کی سربراہی میں کیا جارہا ہے آپریشن میں لیڈیز سرچرز اور خواتین رینجرز اسٹاف بھی شریک آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیاتھانہ گلشن اقبال کی حدود رحمتیہ کالونی و مدینہ کالونی کی داخلی و خارجی گلیوں کو سیل کر کے کامبینگ آپریشن کیا گیا کومبنگ آپریشن میں ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی دوران آپریشن علاقہ حدود گھر, ,دکانیں, ہوٹلز اور دیگر بند مشکوک و مشتبہ مقامات کی بھی تلاشی لی گئی, مشتبہ افراد اور جرائم پیشہ عناصر کی شناخت کے لئے ان کے کوائف کی جانچ پڑتال کی گ?ی,سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لی?ے گ?ے دیگر مشتبہ افراد کو بعد تصدیق رخصت کیا جا?یگا