ڈاکٹر سارہ کی موت کا معاملہ الجھ گیا

سی ویو سے ملنے والی لاش صرف 3/4 گھنٹے پرانی۔ لڑکی جمعے کو لاپتہ ہوئی تھی، لاش اتوار کو سمندر سے ملی

عینی شاہد جمال کے بیان میں بھی تضادپایا گیا ، جس مقام پر اطلاع دی تھی وہاں سے لاش 2 روز تک نہیں ملی تھی

جمال واقعے کی وڈیو پولیس کو نہ دے سکا، پولیس عینی شاہد کے بیان میں الجھ گئی، کیس سے تعلق جوڑنے کی کوشش

معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے گرفتارڈاکٹرشان سلیم کے موبائل فون کافرانزک کرایا جائے گا، تفتیشی ٹیم کا موقف

کراچی (کرائم رپورٹر) سی ویو پر ڈاکٹر سارہ کی موت کا معاملہ الجھ گیا ، ڈاکٹر سارہ جمعے کولاپتہ ہوئی اور لاش اتوار کو ملی ، ابتدائی تفتیش نے نئے سوال کھڑے کر دئیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ویو سے خاتون کی لاش ملنے کے واقعے میں مزید اہم انکشافات سامنے آئے ، تفتیشی پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور لیڈی پولیس سرجن سے ملاقات کی۔پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کی لاش 3 سے 4 گھنٹے پرانی ہے، اس انکشاف کے بعد سوال پیدا ہوگیا کہ لڑکی جمعے کو غائب ہوئی اور اتوارکو سمندر سے لاش ملی لاش کی اطلاع ڈی ایچ اے ویجیلنس ٹیم نے ریسکیوکو دی، لاش معائنے کے بعد 2 دن پرانی نہیں لگتی تاہم اصل وجہ موت تفصیلی میڈیکل رپورٹ کے بعد آئے گی۔دوروزقبل عینی شاہد جمال نے جو بیان اس میں تضاد ہے، جمال نے جس مقام پراطلاع دی وہاں سے لاش 2 روز تک نہیں ملی جبکہ جمال کے مطابق واقعے کی ویڈیوبھی بنائی تھی لیکن وہ پولیس کو ویڈیو بھی نہ دے سکا پولیس کا کہنا تھا کہ جمال نے ایسا بیان کیوں دیا تفتیش کا عمل جاری ہے، جمال کا کیس سے کیا تعلق ہے اس پر تفتیش کررہے تفتیشی پولیس نے کہا کہ تہہ تک پہنچنے کے لیے گرفتارڈاکٹرشان کے موبائل فون کافرانزک کرایا جائے گا اور کیس میں گرفتار ڈاکٹر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ سی ویو کے ساحل سے ملنے والے خاتون ڈاکٹر کی لاش کا پوسٹ مارٹ کیا گیا تھا ، جس میں تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کےمطابق ہلاکت ڈوبنےکی وجہ سے ہوئی لیکن لڑکی نے خود کشی کی یا پانی میں دھکا دیا گیا ، اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*