
عمر گل نے کوچنگ کی خواہش کے اظہار کے ساتھ دستیابی ظاہر کردی
ہیڈ کوچ کیلیے مکی آرتھر نے حتمی فیصلے کیلئے پی سی بی سے وقت مانگ لیا
لاہور( اسپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کیلیے عمر گل مضبوط امیدوار بن گئے۔سابق پیسر کا افغانستان کے ساتھ کنٹریکٹ حال ہی میں ختم ہوا ہے، وہ پاکستان ٹیم کیلیے کام کرنے کی خواہش بھی ظاہر کرتے رہے ہیں۔دوسری جانب ہیڈ کوچ کیلیے مکی آرتھر سے رابطے کی تصدیق پہلے ہی ہوچکی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ انھوں نے حتمی فیصلے کیلئے پی سی بی سے وقت مانگ لیا ہے۔مکی آرتھر کا انگلش کاو¿نٹی ڈربی شائر کے ساتھ 3 سال کا معاہدہ ہے، وہ معاملات طے کرنے کے بعد پی سی بی کو جواب دیں گے۔یاد رہے کہ قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا معاہدہ 9 فروری کو ختم ہورہا ہے۔علاوہ ازیں سابق فاسٹ بولر اور بولنگ کوچ عمر گل نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کی خواہش کے اظہار کے ساتھ دستیابی ظاہر کردی۔ان کا کہناہے کہ قومی ٹیم کے لیے کام کرنا اعزاز ہے، ابھی تک پی سی بی نے رابطہ نہیں کیا، اگر کوئی ا?فر ہوئی تو خدمات حاضر ہیں۔ شاہین شاہ ا?فریدی کے لیے مشورہ ہے کہ اسے کم بیک میں جلدی نہیں کرنی چاہیے، مکمل ری ہیب کے بعد ہی اس کو میچز میں حصہ لینا چاہیے۔میڈیاکے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے دائیں ہاتھ کے سابق پیسر نے واضح کیا کہ ان کا افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ اکتیس دسمبر کو ختم ہوچکاہے، ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا،غیرملکی کوچز کے ساتھ کھلاڑیوں کو باا?سانی بات چیت میں مسئلہ ہوتاہے،میری موجودگی میں ان کے لیے کمیونیکشن بھی بہت ا?سان رہی۔ ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستانی ٹیم کے لیے کام کرنا چاہتا تھا مگر پی سی بی نے بولنگ کوچ کے لیے کبھی رابطہ نہیں کیا، اس لیے افغانستان کرکٹ بورڈ کی پیشکش قبول کی تھی۔پشاور سے تعلق رکھنے والے چالیس سالہ فاسٹ بولر نے 47 ٹیسٹ میچوں میں 163 اور ایک سو تیس ون ڈے میچز میں 179 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ ساتھ ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایک سو پینسٹھ شکار بھی ان کے ریکارڈ پر ہیں