‏GFS ڈیلرز کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا، عرفان واحد

جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کی جانب سے برانچ آفس باغ کورنگی میں شاندار ڈیلرز کنونشن کا انعقاد

بین الاقوامی سطح پر کام شروع کردیا ، دبئی اور UK کے بعد 12اور14جنوری کو سعودی عرب میں ایونٹ منعقدکرینگے

انشااللہ سالانہ تقریب اسی ماہ میں ہوگی، جی ایف ایس سے وابستہ ڈیلرز اور ایمپلائز کو ایوارڈ تقسیم کیے جائینگے، خطاب

ڈیلرز کنونشن میں ڈیلر شپ سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے، تقریب میںایم شخصیات کی شرکت پر ان کا شکریہ بھی اداکیا گیا

کراچی(رپورٹ،وسیم خان)تعمیراتی صنعت میں ایک معروف برانڈ کا درجہ رکھنے والے گلوبل فنانشل سولیوشنز (GFS) جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کی جانب سے برانچ آفس باغ کورنگی میں شاندار ڈیلرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں سیون ونڈرز سٹی فیز 1 کے اوورسیز بلاک کے پلاٹس کی خریداری کرنے والے ڈیلرز حضرات کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈیلر شپ سرٹیفیکٹ تقسیم کیے گئے اس موقع سی ای او جی ایف ایس بلڈرزاینڈ ڈیویلپرز عرفان واحد کا تقریب شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلرز کنونشن ڈیلرز حضرات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز ترقی کی جانب بڑھتا ہوا ادارہ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے ڈیلرز کے لیے ایک فیملی کی حثیت رکھتا ہے جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز نے کراچی میں این ٹی آرانڈسٹریل زون 1 اینڈ 2،نارتھ ٹاون فیز1 اور 2، 7 ونڈر سٹی کراچی ، سیون ونڈرسٹی فیز 1اور 2 کے بعد ملتان، اسلام آباد،پشاور، میں بھی سیون ونڈر سٹی پر تعمیراتی کام شروع ہو چکا ہے اس کے انٹرنیشنل سطح پر دبئی اور یو کے میں جی ایف ایس کے آفس چل رہے ہیں اور اب انشااللہ 12اور 14 جنوری کو سعودی عرب کے شہروں مدینہ منورہ اور ریاض میں رئیل اسٹیٹ پراپرٹی کے حوالے سے ایک میگا ایونٹ کا انقعاد ہو رہا ہے عرفان واحد نے کہا کہ جی ایف ایس متوسط طبقے کے لوگوں کے لیے پاکستان کے مختلف شہروں میں رہائشی اور تجارتی پروجیکٹ پر کام الحمد اللہ پوری دیانت داری کے ساتھ اپنے فرایض ادا کر رہا ہے جی ایف ایس کی کامیابی میں لوگوں کا بھر پور اعتماد اور جی ایف ایس کی پوری ٹیم کی بھر پور محنت کارفرما ہے کسی بھی شعبے میں کامیابی کیلئے ایمان داری محنت لگن جوش جذبہ کے ساتھ ٹیم ورک ضروری ہے اسی وجہ سے جی ایف ایس نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی اپنے کام سے ملک اور قوم کا نام روشن کر رہا ہے آج کی اس پروقار تقریب میں موجود تمام شخصیات کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انشااللہ ہماری سالانہ تقریب بھی اسی ماہ میں ہوگی جس میں جی ایف ایس سے وابستہ تمام ڈیلرز اور ایمپلائز کی حوصلہ افزائی کیلئے ایوارڈ تقسیم کیے جائیں گے عرفان واحد نے سیون ونڈر سٹی کے جنرل مینجر سید نوید زیدی اور سید محمد علی نقوی اور عبدالحمید بلوچ کی کارکردگی کو خوب سراہا عرفان واحد نے کہا کہ سیون ونڈر سٹی جی ایف ایس کا ٹریڈ مارک پروجیکٹ ہے جناح بلاک کے ساتھ اوورسیز بلاک پر ڈویلپمنٹ کا کام تیزی سے جاری ہے جب کہ سیون ونڈرسٹی کے انکلیو کے 50 کمرشل پلاٹ کے لئے گولڈن آفرز 50 فیصد کی ادائیگی پر قبضہ دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم سب انشااللہ مل کر کام کریں گے تو آگے اور مزید کامیابی اور ترقی کی منزلیں طے ہونگی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*