
سب جانتے ہیں وہ کون تھا جس کے فیصلے سے ملک میں بحران آیا،7ماہ پہلے پیشگوئی کردی تھی، عمران خان
، ہم آج جس جگہ کھڑے ہوئے ہیں اس بحران میں جنرل (ر) باجوہ کا ہاتھ ہے، چور کہنے والے اب کٹھے ہوچکے
آئندہ ایک مہینہ ملک کے لئے بہت اہم ہے، یہ چور انتظار میں ہےں باہر سے کہیں دوتھیلیاں پیسوں کی آجائیں
مسائل کے حل کے لیے جلد الیکشن بہت ضروری ہیں، امید ہے فروری کے آخر تک انتخابات کی تاریخ آجائے گی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ایک مرتبہ پھر سابق آرمی چیف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ملک میں جاری ’بحران‘ کا ذمہ دار جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو قرار دیا ہے۔ویڈیو لنک کے ذریعے خواتین کنونشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں وہ کون تھا جس کے فیصلے سے ملک میں بحران آیا، ہم آج جس جگہ کھڑے ہوئے ہیں اس بحران میں جنرل (ر) باجوہ کا ہاتھ ہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک تباہی کی طرف بھی جاسکتا ہے، ملک میں بحران پیدا ہونےوالا ہے 7 ماہ پہلے پیشگوئی کی تھی، آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بحران ہے، شوکت ترین کو بھی جنرل (ر) باجوہ کے پاس بھیجا تھا،ان کو جاکر سمجھائیں۔انہوں نے کہا کہ 20 برس سے دو خاندان ایک دوسرے کو چور کہتے رہے اور ملک کو لوٹتے رہے، 90کی دہائی سے پاکستان ہمیشہ آگے تھا، پاکستان کی تاریخ میں ہم نے وہ کامیابی حاصل کی تھی جو کسی نے حاصل نہیں کی۔عمران خان نے کہا کہ سب کو ملکر جدوجہد کر کے اس ملک کو نکالنا ہے، ہم ملک کو اس دلدل سے نکالنے کیلئے کام کر رہے ہیں، ملک کو اس دلدل سے کوئی ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ نہیں نکال سکتا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم اس ملک میں سب سے پہلے صاف شفاف انتخابات چاہتے ہیں، سارے اداروں کو کہہ رہا ہوں کہ پاکستان ہمارے ہاتھ سے نکل جائے گا، پاکستان اس طرف جارہاہے جہاں سری لنکا پہنچ گیا تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ 50سال میں سب سے زیادہ مہنگائی آج ہے اوربڑھتی جا رہی ہے، امپورٹڈ حکومت ملک کو تباہ کرنے کے ایجنڈے پر آئی ہے، ہم کسی سے مدد نہیں مانگ رہے، ہم صرف اس ملک میں جمہوریت چاہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خداکے واسطے کوئی پولیٹیکل انجینئرنگ نہ کریں، سب کو ملکر جدوجہد کر کے ملک کو اس دلدل سے نکالنا ہے، پاکستان کو اس دلدل سے نکالنے کیلئے ایک مضبوط حکومت کی ضرورت ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو اس دلدل سے نکالنے کیلئے ایک مضبوط حکومت کی ضرورت ہے، پنجاب میں ن لیگ کو لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ایم کیوایم کے دھڑے اکھٹے ہورہے ہیں جبکہ باپ پارٹی پیپلزپارٹی میں شامل ہورہی ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ نااہلوں نے معیشت کا برا حال کردیا ہے، ملک کے مسائل کے حل کے لیے جلد الیکشن بہت ضروری ہیں، امید ہے فروری کے آخر تک انتخابات کی تاریخ آجائے گی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آئندہ ایک مہینہ ملک کے لئے بہت اہم ہے، یہ انتظار میں ہے باہر سے کہیں دوتھیلیاں پیسوں کی آجائیں، نہ ان کو کہیں سے پیسے ملنے نہ یہ معشت ٹھیک کر سکتے ہیں، ان کے پاس حالات بہتر کرنے کے لئے کوئی پلان نہیں یہ اپنے کیسز ختم کرنے آئے ہیں۔عمران خان نے واضح کیا کہ ہم کسی کی سپورٹ نہیں چاہ رہے، ہم صرف صاف شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔