غیرقانونی مقیم افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

گلبہار تھانہ کی حدود خاموش کالونی اور نیوسبزی منڈی کے اطراف رینجرز و پولیس نے سرچ آپریشن

بسم اللہ مارکیٹ کے اطراف سرچ آپریشن ، علاقے کے آنے جانے والے راستوں پ پہرے لگانے کے بعد گھر گھر تلاشی

غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں اور جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی پر کارروائی، متعدد ملزمان زیر حراست ،تفتیش جاری

گلبہار میں بھی پولیس کا کومبنگ آپریشن،مشتبہ افراد کو تلاش ایپ کے ذریعے چیک کیا گیا، کارروائی آج بھی جاری رہے گی

کراچی (کرائم رپورٹر ) ، گلبہار تھانہ کی حدود خاموش کالونی اور نیوسبزی منڈی کے اطراف رینجرز و پولیس نے سرچ آپریشن میں متعدد افراد اور افغانیوں کو گرفتار کرلیاسپر ہائی وے پولیس اور رینجرز نے بسم اللہ مارکیٹ کے اطراف میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سرچ آپریشن کیا ، آپریشن سے قبل علاقے کے آنے جانے والے راستوں پر سخت پہرے لگانے کے بعد گھر گھر تلاشی لی گئی۔ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا، آپریشن بسم اللہ مارکیٹ، جنجال گوٹھ، چاول گودام اور آکاخیل کے علاقے میں کیا گیا، آپریشن کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان، ڈاکو اور غیر قانونی طور پر مقیم افغانی شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا ا?غاز کر دیا گیا گلبہار تھانہ کی حدود خاموش کالونی میں پولیس کا کامبنگ آپریشن پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد مشتبہ افراد زیرِ حراست لے لیادورانِ آپریشن ایس ایچ او گلبہار، رضویہ سوسائٹی، ناظم آباد، پاپوشنگر سمیت ایڈیشنل ایس ایچ او لیاقت آباد بھی موجود مشتبہ افراد کو تلاش ایپ کے ذریعے چیک کیا گیا اور ریکارڈ کلئیر ہونے پر ریلیز کردیا گیا کامبنگ آپریشن ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں روزانہ کی بنیادوں پر کیا جارہا ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*