کینیز فلمز نے نم فلمز کے اشتراک سے اپنی نئی فلم ”نایاب “کا اعلان کردیا

فلم کی کہانی ویمن کرکٹ کے گرد گھومتی ہے، فلم معاشرتی مسائل اور پاکستانی معاشرے کے گھریلو معاملات کی بھی عکاس ہے

فلم کا اسکرپٹ علی عباس نقوی اور باسط نقوی نے مشترکہ طور پر لکھا ہے،مرکزی کرداروں میں یمنیٰ زیدی ، فواد خان اور جاوید شیخ شامل

کراچی (رپورٹ،وسیم خان) کینیز فلمز نے نم فلمز کے اشتراک سے اپنی نئی فلم ”نایاب “کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے ہوٹل موون پک میں ایک پریس کانفرس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں معروف فنکار جاوید شیخ اور فلم انڈسٹری سے وابستہ معروف شخصیات فلم ساز سیتش آنند اور معروف اسپورٹس جرنلسٹ قمر احمد اور ظفر شیخ نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔فلم کی ہدایت کاری عمیر ناصر علی انجام دینگے فلم کی کہانی ویمن کرکٹ کے گرد گھومتی ہے۔ فلم نایاب صرف ایک اسپورٹس مووی ہی نہیں بلکہ اپنے اندر معاشرتی مسائل اور پاکستانی معاشرے کے گھریلو معاملات کی بھی عکاسی کرتی نظر آتی ہے۔ فلم میں معروف اداکار جاوید شیخ فلم میں ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں یمنیٰ زیدی ،محمد فواد خان اور جاوید شیخ شامل ہیں۔ فلم کا اسکرپٹ علی عباس نقوی اور باسط نقوی نے مشترکہ طور پر لکھا ہے۔ رومینا عمیر فلم کی پروڈیوسر ہیں ۔کینیز گروپ ہولڈنگز متفرق کاروبار کا حامل ایک گروپ ہے جو انٹرنیٹ پروڈکشن سروسز کونٹینٹ کی تخلیق اور ٹیلنٹ مینجمنٹ فٹنس اورگرومنگ پراپرٹی ڈویلپمنٹ اور انویسٹمنٹ کے ساتھ فنانشل کنسلٹنٹس اور ایسٹ منیجمنٹ کے شعبوں میں کام کرتی ہے ۔ڈیوڈ کینی کینیز گروپ کے چیرمین اور ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں ڈیوڈ ایک بینکار ہیں جو بزنس اور فنانشل سروسز میں 40 سال کا تجربہ رکھتے ہیں ایگنس کمپنی کینیز گروپ کی سی سی او اور فلم نایاب کی ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں جو بزنس منیجمنٹ فنانس سروسز اور مارکیٹنگ میں وسیع تجربہ رکھتی ہیں.

ایگنس نے کینیز کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں رہنمائی کی اور پاکستان میں ایک فل لینتھ فیچر فلم فلمانے کے لئے سرمایہ کاری اور فلم پروڈیوس کرنے کا دلچسپ فیصلہ کیا۔ عمیر عرفانی کینیز گروپ کے چیف آپریٹنگ افیسر ہیں فلم کے پروڈیوسر ہیں پروجیکٹ منیجمنٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں نم فلم اردو کے لفظ نم سے لیا گیا ہے۔ جس کے معنی تری کے ہیں ۔یمنیٰ زیدی ٹیلیویژن انڈسٹری کا ایک معروف نام ہے جو اپنی جاندار اداکاری کے بدولت تین لکس اسٹائل ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں۔ نایاب ان کی پہلی فیچر فلم ہو گی اداکار محمد فواد خان ناپا کے کافی عرصے سے تھیٹر کررہے ہیں اور زی نیٹ ورک کے لئے متعدد ویب سیریز کرچکے ہیں جبکہ پاکستان کے بین الااقومی شہرت یافتہ اداکار و ہدایت اور فلم ساز جاوید شیخ اس فلم کا حصہ ہیں ۔ہدایت کار ایک معروف ٹی وی کمرشل ڈائریکٹر اور نم فلمز کے بانی ہیں ۔ان کا تعلق لاہور کے نیشنل کالج کے پہلے بیج سے اور ہدایت کاری کے ساتھ وہ کراچی یونیورسٹی کے شعبہ ویژول اسٹیڈیز میں تدریسی امور انجام دیتے ہیں۔ پروڈیوسر رومینا عمیر 15 سال سے انڈسٹری کا حصہ ہیں اور نم فلمز کی شریک بانی ہیں رومینا شعیب منصور کی آئندہ انے والی فیچر فلم کی پروڈیوسر بھی ہیں جب کہ فلم نایاب ان کا حالیہ منصوبہ ہے فلم کا اسکرپٹ علی عباس نقوی اور باسط نقوی نے لکھا ہے گزشتہ سات سال سے زائد عرصے سے ایک ساتھ کام کرنے والی اس جوڑی نے متعدد اسکرین پلے اکٹھے لکھے ہیں یہ جوڑی با مقصد اور با معنی اسکرپٹ لکھنے پر یقین رکھتی ہے فلم نایاب کی عکس بندی کراچی میں کی جائے گی فلم کی کہانی حقیقی کرداروں کے گرد گھومتی ہے۔ ویمن کرکٹ پر بنانے والی یہ فلم ایک فیملی انٹرٹینمنٹ فلم ثابت ہو گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*