
پریشر ہارن ،گاڑیوں کے رنگین شیشوں، غیر قانونی نمبرپلیٹس، سائرن۔ ریوالوانگ بار لائٹس پر پابندی
پریشر ہارن، رنگین شیشوں کی استعمال اور غیر قانونی فروخت میں ملوث ہونے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا
اسسٹنٹ کمشنرزکے دکانوں اور کارخانوں پر چھاپے، دکانوں اور کارخانوں کو سیل کرنے کیساتھ مالکان کی گرفتاریاں جاری
سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردہ آرڈرز کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے، سامان بنانے والوں کیخلاف کریک ڈاو¿ن
کراچی ( کرائم رپورٹر ) پریشر ہارن ،گاڑیوں کے رنگین شیشوں، گاڑیوں کی فینسی و غیر قانونی نمبرپلیٹس، سائرن ،ریوالونگ \ با رلائٹس کی غیر قانونی خرید و فروخت اور استعمال پر دو ما ہ کیلئے پابندی عا ئد کیے جانے کے بعد متعدد چھاپے اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اس سلسلے میں دکانوں اور کارخانوں پر چھاپے مار رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کیپٹن ریٹائرڈ محمد سعید لغاری کے مطابق ہائی کورٹ آف سندھ کی جانب سے جاری کردہ آرڈرز بمطابق C.P No. D-1249 of 2017 بتاریخ 22-12-2022 کے تحت پریشر ہارن ،گاڑیوں کے رنگین شیشوں، گاڑیوں کی فینسی و غیر قانونی نمبرپلیٹس، سائرن ،ریوالونگ \ با رلائٹس کی غیر قانونی خرید و فروخت اور استعمال پر پابندی عا ئد کردی گئی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل درآمد کرنے کے لیے کمشنر کراچی نے 28دسمبر 2022 کو نو ٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق پریشر ہارن ،گاڑیوں کے رنگین شیشوں، گاڑیوں کی فینسی و غیر قانونی نمبرپلیٹس، سائرن ،ریوالونگ \ با رلائٹس کی خرید و فروخت اور استعمال پر دو ماہ کیلئے پابندی عائد کرتے ہوئے سیکشن پی پی سی 188 کے تحت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کیپٹن ریٹائرڈ محمد سعید لغاری نے غیر قانونی نمبر پلیٹس (فینسی نمبر پلیٹ)، پریشر ہارن، رنگین شیشوں کی استعمال اور غیر قانونی فروخت میں ملوث ہونے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔مذکورہ سامان کو سرکاری تحویل میں لیکر دو دکان مالکان کو حراست میں لے کر ایف آئی آر درج کر لی اور متعدد کو وارننگ جاری کر دی۔ کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کیپٹن ریٹائرڈ محمد سعید لغاری کی زیر نگرانی ضلع جنوبی میں فینسی نمبر پلیٹ ، پریشر ہارن ، رنگین شیشوں اور ریوالونگ لائٹس کی استعمال اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈا ?ن کا بھرپور انداز میں آغاز کر دیا گیا ہے ، اس سلسلے میں متعدد چھاپے اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اس سلسلے میں دکانوں اور کارخانوں پر چھاپہ مار رہے ہیں اور اس سلسلے میں دکانوں اور کارخانوں کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مالکان کی گرفتاریاں بھی کی جارہی ہے۔