
پلاٹ نمبرGK 19شیٹ نمبر 2 مکمل طور پر سلامت اور مضبوط ہیں، بلڈر مافیا ذیشان اور نعیم نامی شخص ریپیئرنگ کے نام پر توڑنے کی تیاریاں کر رہے ہیں
اولڈسٹی ایریا میں سیکڑوں خوبصورت لال پتھروں سے سجائی گئیں بلڈنگز کو تھوڑا جا چکا ہے جو کہ علاقے کی خوبصورتی کا باعث ہوا کرتی تھیں،ذرائع
ماضی میں مخدوش عمارتوں کو اندر سے بنایا جاتا تھا،موجودہ افسران ان قیمتی عمارتوں جن سے بہت ساری کہانیاں اور یادیں وابستہ ہیں کو بے دردی سے توڑرہے ہیں
ڈائریکٹر ہیرٹیج نہ جانے کیوں ہماری درخواستوں کوئی اہمیت نہیں دیتے، مافیا کے خلاف غداری کے مقدمات درج کیے جائیں، عوام کی قومی اخبار سے اپیل
کراچی ( رپورٹ اے:آر ملک )سندھ حکومت کے ہیرٹیج ڈپارٹمنٹ کی چھتر چھایا میں ایک اور قیمتی فساڈ توڑنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، محکمہ ہیریٹیج کی فہرست میں موجود پلاٹ نمبرGK 19 شیٹ نمبر 2 مکمل طور پر سلامت اور مضبوط ہیں ۔ لیکن بلڈر مافیا ذیشان اور نعیم نامی شخص ریپیئرنگ کے نام پر فساڈ کو توڑنے کی تیاریاں کر رہے ہیں،اولڈسٹی ایریا میں سیکڑوں خوبصورت لال پتھروں سے انتہائی حسین نقش و نگار کے حامل بلڈنگز کو تھوڑا جا چکا ہے جو کہ اولڈ سٹی ایریا کی خوبصورتی کا باعث ہوا کرتی تھیں، عوام کا کہنا ہے ہیرٹیج ڈپارٹمنٹ سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی شہر کی خوبصورتی کو ختم کرنا چاہتا ہے، ایک کے بعد ایک قیمتی عمارت کو توڑا جا رہا ہے، ماضی میں مخدوش عمارتوں کو اندر سے بنایا جاتا تھا اور بلڈنگ کا فساڈ محفوظ رہتا تھا لیکن موجودہ افسران ان قیمتی عمارتوں جن سے بہت ساری کہانیاں اور یادیں وابستہ ہیں کو بے دردی سے توڑرہے ہیں،ڈائریکٹر ہیرٹیج نہ جانے کیوں ہماری درخواستوں کوئی اہمیت نہیں دیتے قومی اخبار کے توسط سے عوام نے درخواست کی ہے کہ اعلیٰ ایوانوں تک ان کی آواز کو پہنچایا جائے، ان غیرقانونی کاموں میں ملوث مافیا کے خلاف غداری کے مقدمات درج کیے جائےں۔