
کراچی پورٹ سیکورٹی فورس کا الرٹ، آئل تنصیبات کی حفاظت کے اقدامات سخت
سیکیورٹی بڑھانے کےساتھ تنصیبات کے اطراف دیوار تعمیر کرنے، موک ایکسرسائز کا حکم
بندرگاہوں کے داخلی وخارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے مزید موثر بنانے کی ہدایت
کراچی ( کرائم رپورٹر) ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہونے کے بعد کراچی کی بندرگاہوں پرسیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی تفصیلات کے مطابق کراچی پورٹ سیکیورٹی فورس نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کراچی پورٹ سمیت آئل تنصیبات کی سیکیورٹی فی الفور بڑھانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ سیکیورٹی بڑھانے کے ساتھ تنصیبات کے اطراف کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے، موک ایکسرسائز اور تمام آنے جانے والوں کا ڈیٹا چیک کرنے کی کی ہدایت جاری کی ہے۔ اس کے علاوہ علاقہ کراچی پورٹ سیکیورٹی فورس نے علاقہ بندرگاہوں کے داخلی وخارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے مزید موثر بنانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے واضح رہے کہ حالیہ چند روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہوئے جن میں صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں سی ٹی ڈی کے مرکز پر دہشت گردوں نے قبضہ کیا جسے چھڑانے کے لیے سیکیورٹی اداروں کو ا?پریشن کرنا پڑا اسی طرح ملک کے وفاقی دارالحکومت اسلام ا?باد میں ہائی ویلیو ٹارگٹ پر خودکش حملہ ناکام بنایا گیا لیکن اس ناکام حملے میں بھی حملہ ا?ور کی جانب سے اپنے ا?پ کو دھماکے سے اڑانے کے نتیجے میں ایک پولیس افسر شہید اور دیگر زخمی ہوئے