بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی اپنی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کو گلے لگاکر الوداع کہنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں عامر خان اور ان کی سابق اہلیہ کرن راؤ کو ایک ساتھ ممبئی میں دیکھا گیا، سابق جوڑے نے ایک ورک میٹنگ میں شرکت کی اور بعد میں پاپرازی کے لیے پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ اُن کے ساتھ ان کی ٹیم کے ارکان بھی تھے۔
عامر خان اور کرن راؤ کی کئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور ایک ویڈیو میں وہ ایک دوسرے کو گلے لگاتے نظر آ رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان اور کرن راؤ اپنی گاڑیوں کا انتظار کر رہے تھے، وہ کچھ بات چیت کرتے نظر آئے اور اسی دوران عامر خان نے سابقہ اہلیہ کو الوداع کہتے ہوئے اُنہیں گلے سے لگایا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اداکار کے مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ عامر خان اور کرن راؤ کی شادی 2005 میں ہوئی تھی اور گزشتہ برس جولائی میں انہوں نے باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
اس جوڑے کے ہاں 2011 میں بیٹے آزاد راؤ خان کی پیدائش ہوئی تھی۔
دونوں نے اپنی 15 سال کی شادی ختم کر دی ہے اور اب وہ بیٹے آزاد کے شریک والدین ہیں۔