فلک ناز ونڈر سٹی کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

A NEW CITY IN SURJANI TOWN UNEARTHED

پرائم لو کیشن پر واقع عظیم الشان پروجیکٹ کی مارکیٹنگ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق کر رہے ہیں، فیاض الیاس

فلک ناز کی تاریخ نصف صدی پر محیط ہے،سرجانی ٹاو¿ن میں فلک ناز ونڈرز سٹی بہترین پروجیکٹ ثابت ہو گا ، طلحہ عقیل

افتتاحی تقریب میں آباد کے سر پرست اعلی معروف بلڈر محسن شیخانی، ذیشان ذکی، مدثر تھانوی، اویس تھانوی ودیگر شریک

کراچی(رپورٹ*وسیم خان) فلک ناز بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کی جانب سے نئے پروجیکٹ "فلک نازونڈرز سٹی،کی افتتاحی تقریب سرجانی ٹاون سیکٹر الیون سی میں منعقد کی گئی جس میں معروف بلڈرز اور رئیل اسٹیٹ بزنس سے وابستہ شخصیات کے علاوہ ڈیلرز حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، آباد کے سابق چیرمین اور فلک ناز گروپ کے روح رواں فیاض الیاس نے اپنے نیو پروجیکٹ فلک ناز ونڈرز سٹی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے 47 سالہ تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے فلک ناز ونڈرز سٹی کو ڈیزائن کیا ہے سرجانی ٹاون میں ایک نیا شہر آباد ہونے جا رہا ہے سیکٹر الیون سی کی پرائم لو کشن پر واقع یہ عظیم الشان پروجیکٹ فلک ناز ونڈرز سٹی تعمیر کیا جائے گااس پروجیکٹ کی مارکیٹنگ ہم دور جدید کے تقاضوں کے حساب سے کر رہے ہیں جس میں ہمیں معروف مارکیٹنگ کمپنیز کا تعاون حاصل ہے یہ پروجیکٹ انشااللہ پانچ سال کے عرصے میں مکمل کر لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ 80 اور 120 گز کے پلاٹس آسان شرائط پر دستیاب ہیں آج کی تقریب میں کثیر تعداد میں لوگوں کی آمد نے ہمارا حوصلہ مزید بلند کر دیا ہے میں تمام شخصیات کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اس موقع پر سی ای او فلک ناز فیاض الیاس نے ونڈرز سٹی کی تقریب میں موجود تمام شخصیات کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور اپنے خطاب میں ونڈرز سٹی کے نیو پروجیکٹ کی افادیت بیان کی فلک ناز گروپ کے ڈایریکٹر طلحہ عقیل نے کہا کہ فلک ناز کی تاریخ نصف صدی پر میحط ہے الحمداللہ اپنی کامیابی و ترقی کے47 سال مکمل کر چکے ہیں نیو پروجیکٹ فلک ناز ونڈرز سٹی ایک بہترین پروجیکٹ ثابت ہو گا ہماری اس کامیابی میں پوری ٹیم ورک شامل ہے ہماری مارکیٹنگ ٹیم بھر پور انداز میں اپنا کام سر انجام دے رہی ہے جب کہ اس کامیابی میں ہمارے ڈیلرز حضرات اور انوسٹرزکے ساتھ ساتھ رئیل اسٹیٹ سے وابستہ ھمارے دوست احباب کی کاوشیش کارفرماکرائینگے ہیں ان47 برسوں میں 55 سے زائد کامیاب ترین رہائشی منصوبے تعمیر کرکہ ڈلیور کرنے میں کامیاب رہے ہیں فیاض الیاس نے کہا کہ فلک ناز کا پروجیکٹ ونڈرز سٹی اپنی مثال آپ ثابت ہو گا جو مستقبل میں ایک شاہکار پروجیکٹ کی مثال قائم کرے گاہم پاکستان کے لوگوں کو وہ سہولتیں دے رہے ہیں جو کہ انٹرنیشنل سطح مہیا کی جاتی ہیں ریاض الیاس نے کہا کہ ایس بی سی اے سے باقاعدہ منظور شدہ منصوبہ ہے جس میں دورہ جدید کے مطابق تمام تر اعلیٰ سطح پر مشتمل سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے منصوبے میں پانی بجلی گیس کی سہولت پہلے سے ہی موجود ہیں جبکہ خوبصورت پارک، پلے گراو¿نڈ ، اسپتال ،مسجد ،جیم ، شامل ہیں سیکوڑٹی کا جدید ٹیکنالوجی سے اراستہ موثر انتظام مہیا کیا جائے گا افتتاحی تقریب میں آباد کے سر پرست اعلی معروف بلڈر محسن شیخانی، زیشان زکی، مدثر تھانوی، اویس تھانوی، زیشان الطاف ہوہیا،گولڈ لائن کے حنیف یوسف،احسان کوہاٹی، آباد کے سابق چیرمین حنیف میمن، ندیم معاذ جی،اور دیگر شخصیات موجود تھیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*