
عثمان کلب نے سول ٹائیگرز کلب کوہرادیا ، آرام باغ کلب کی کراچی کولٹس کو شکست

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹورنامنٹ کے پہلے دن عثمان کلب نے سول ٹائیگرز کلب کو 61-49 سے شکست دے دی عثمان کلب کی جانب سے عثمان خواجہ نے 22 حمزہ خواجہ نے 20 اور مبارز احمد نے 14 پوائنٹس اسکور کیے جبکہ سول ٹائیگرز کی جانب سے دانیال مروت نے 18 محمد معاز نے 10 اور محمد احمد نے 8 پوائنٹس اسکور کیے،دوسرے میچ میں آرام باغ کلب نے کراچی کولٹس کو 40-37 پوائنٹس سے شکست دے دی ونر ٹیم کہ جانب سے حسن علی نے 15 سعد صلاح الدین نے 10 اور یش کمار نے 8 جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے عبدالرحمن نے 10 عثمان خان نے 8 اور حیدر خان نے 8 پوائنٹس اسکور کیے،ان میچوں میں زاہد ملک،طارق حسین اور عدنان صلاح الدین نے ریفریز کے عامر شریف، راج کمار اور نعیم احمد نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دیئے،ٹورنامنٹ کا فائنل آج اتوار 25 دسمبر کو 7:00 بجے شب کھیلا جائے گا، فائنل کے مہمان خصوصی شمسی اکیڈمی کے چیئرمین خالد جمیل شمسی ہونگے۔