
انسٹاگرام پر ماورہ غلاف کعبہ سینے کی ویڈیو اور دیگر تصاویر شیئر
’الحمد اللّٰہ یہ میرے لیے بہت ہی اچھا اور ناقابلِ یقین تجربہ تھا،اداکارہ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ و ماڈل ماورہ حسین نے غلاف کعبہ سینے کی سعادت حاصل کرلی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے اکاو¿نٹ پر ماورہ حسین نے غلاف کعبہ سینے کی ویڈیو اور دیگر تصاویر شیئر کیں۔اپنی پوسٹ میں ماورہ حسین نے لکھا کہ ’الحمد اللّٰہ یہ میرے لیے بہت ہی اچھا اور ناقابلِ یقین تجربہ تھا۔ اللّٰہ نے مجھے نہ صرف عمرہ ادا کرنے کا موقع دیا بلکہ مجھے حطیم کعبہ میں دعا کرنے کا موقع بھی ملا۔‘ماورہ حسین نے غلاف کعبہ کی تیاری میں بھی حصہ لیا اور اپنے ساتھیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ماورہ حسین کی پوسٹ پر نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا جارہا ہے۔