پارکنگ مافیا نے ایڈمنسٹریٹر کو ماموں بنادیا

بلدیہ عظمی کراچی محکمہ چارجڈ پارکنگ کے افسران ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر سے زیادہ طاقتور

بااثر کنٹریکٹر کی ملی بھگت سے افسران کی اضافی آمدنی کا زریعہ بننے والی پارکنگ بغیر نیلامی کے کھلے عام چلائی جارہی ہے

چھ چارجڈ پارکنگ کی لسٹ مرتب کرکے انہیں فری چارجڈ پارکنگ ایریا قرار دے دیا ۔ ایڈمنسٹریٹر کو معاملے کی خبر تک نہیں

ایڈمنسٹریٹر کے احکامات کے باوجود اتوار حیدری پارکنگ لاٹ میں موٹر سائیکل بازار لگایا گیا، 70 روپے فی موٹر سائیکل وصول

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمی کراچی محکمہ چارجڈ پارکنگ کے افسران ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر سے زیادہ طاقتور ثابت ہوئے جنہوں نے نئے ایڈمنسٹریٹر کو ماموں بنا دیا چھ چارجڈ پارکنگ کی لسٹ مرتب کرکے انہیں فری چارجڈ پارکنگ ایریا قرار دے دیا تاہم بااثر کنٹریکٹر کی ملی بھگت سے افسران کی اضافی آمدنی کا زریعہ بننے والی پارکنگ بغیر نیلامی کے کھلے عام چلائی جارہی ہے۔ شہریوں نے ایڈمنسٹریٹر کے اقدام کو سراہتے ہوئے اپیل کی ہے کہ پارکنگ فیس کے نام پر کراچی کے شیریوں سے لوٹ مار کا سلسلہ بند کرکے راشی افسران کے خلاف کارروائی کی جائے محکمہ چارجڈ پارکنگ سے ملنے والی کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کےڈاکٹر سیف الرحمن کے واضح احکامات کے باوجود محکمہ چارجڈ پارکنگ کے افسران کی ملی بھگت بھگت سے ناتھ ناظم آباد میں متنازعہ ترین حیدری پارکنگ لاٹ بغیر نیلامی کے چلایا جارہا ہے۔ اور ایڈمنسٹریٹر کے احکامات کے باوجود گزشتہ اتوار حیدری پارکنگ لاٹ میں موٹر سائیکل بازار لگایا گیا جہاں 30 روپے کے بجائے 50 سے70 روپے فی موٹر سائیکل وصول کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ سال مزکورہ پارکنگ لاٹ بعض افسران اور بااثر ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے انتہائی کم ریٹ پر نیلام کیا گیا میڈیا پر نشاندھی کے بعد سابق ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب نے نیلامی منسوخ کردی جس کے بعد دستاویزات میں حیدری پارکنگ لاٹ کے ایم سی کا محکمہ چارجڈ پارکنگ چلا رہا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے پارکنگ بغیر کسی آرڈر کے کنٹریکٹر چلارہا جس کے ملازمین فیس کے نام پر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے ہیں حیدری پارکنگ لاٹ میں تعینات چارجڈ پارکنگ کے عملے کو پابند جردیا گیا ہے کہ وہ کنٹریکٹر کے کام میں مداخلت نہ کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 یوم قبل ڈائریکٹر نے چارجڈ پارکنگ سینٹرل کے انچارج منور کو ہدایت کی تھی کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ جاکر حیدری پارکنگ اہنے ہاتھ میں لے لیں جب ٹیم وہاں پہنچی تو اسی دوران معاملات طے ہونے پر ٹیم کو بغیر کارروائی کیے واپس بلا لیا گیا۔ اور اب نئے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سیف الرحمن کی واضح ہدایت کے باوجود حیدری پارکنگ لاٹ اور موٹر سائیکل اتوار بازار بغیر نیلامی کے چلایا جارہا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*