
ایس ایچ او کے کمرے میں اسلحے کے ساتھ ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کر دیں
ٹک ٹاکرز کی منہ میں گٹکا دبائے پولیس کی موجودگی میں اسلحے کی نمائش
ایس ایچ او عوامی کالونی کو ٹک ٹاکرز اور ساتھ بیٹھے اہلکار کیخلاف کاروائی کا حکم
کراچی ( کرائم رپورٹر) شہر قائد میں ٹک ٹاکرز نے پولیس تھانے میں قانون کی دھجیاں اڑا دیں، ایس ایچ او کے کمرے میں اسلحے کے ساتھ ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کر دیں ایس ایس پی کا نوٹس دو ٹک ٹاکرز گرفتار پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عوامی کالونی کے تھانے میں 2 ٹک ٹاکرز نے ہاتھ میں پستول لے کر، منہ میں گٹکا لیے ایس ایچ او کے کمرے میں قانون کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں ٹک ٹاکر پولیس کی موجودگی میں اسلحے کی نمائش کرتے رہے، رانا بلال نامی ٹک ٹاکر نے تمام ویڈیوز اپ لوڈ بھی کیں، ویڈیو میں ایس ایچ او کا کمرہ بھی دیکھا جا سکتا ہے باری باری دونوں ٹک ٹاکر پستول چیمبر کر کے ویڈیو بناتے رہے، ویڈیو میں پولیس موبائل اور دیگر اہل کاروں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، تاہم پولیس حکام نے اس بات سے لا علمی کا اظہار کر دیا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے سرکاری اہل کار ہیں یا ٹک ٹاکر۔ دوسری طرف پولیس اس سلسلے میں بھی لا علم نکلی ہے کہ ایس ایچ او کے کمرے اور موبائل میں بیٹھنے کی اجازت ٹک ٹاکرز کو کس نے دیتھانہ عوامی کالونی کے اندر ٹک ٹاکرز بلال اور کاشف نامی شخص کی اسلحہ نمائش کی ویڈیو وائرل ہونے پر ایکشن ایس ایس پی کورنگی ساجد امیر سدوزئی نے وائرل ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او عوامی کو ٹک ٹاکرز اور ساتھ بیٹھے اہلکار کیخلاف فوری کاروائی کا حکم دیا, ایس ایچ او تھانہ عوامی کالونی جمال لغاری نے فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ٹک ٹاکرز بلال اور کاشف کو کے ایریا مارکیٹ کے علاقے سے گرفتار کرکیا, ٹک ٹاکر بلال نامی شخص تھانہ عوامی کالونی ایس ایچ او کے کمرے میں داخل ہوا اور ٹک ٹاک ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھانہ عوامی کالونی میں ٹک ٹاکر بلال اور کاشف کیخلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے, اور ساتھ بیٹھے پولیس اہلکار کیخلاف محکمہ جاتی کاروا?ی بھی عمل میں لائی جارہی ہے,