
ہوٹل کی مالیت ڈیڑھ ارب ڈالر کی ہے،20کروڑ کمیشن بھی دیا جائیگا
قرض اور بند رہنے کے سبب خسارہ دکھا کر فروخت میںحائل رکاوٹیں دور
ہوٹل سے پاکستانی پرچم اتار دیا گیا، فروخت کی تیاریاں آخری مراحل میں
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) روز ویلٹ ہوٹل سے پاکستانی پرچم اتار دیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان کی ملکیت کی فروخت پر حکومت اور حکومت وزرا کے دعوے جھوٹے ثابت ہونے لگے ہیں۔اطلاعات کے مطابق روز ویلٹ ہوٹل بیچنے کی تیاری کے بعد ہوٹل سے پاکستانی پرچم بھی اتار دیا گیا۔ پاکستان کی ملکیت ’روز ویلٹ ہوٹل‘ کو بیچنے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے، مرمت کے بعد ہوٹل کا ایک حصہ کھول دیا جائے گا تاکہ اس کے ٹیکسز اور سیکیورٹی کے اخراجات میں کمی ہوسکے۔ذرائع کے مطا بق حکومت روز ویلٹ ہوٹل کو بیچنے کی تیاری کر رہی ہے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ روزویلٹ ہوٹل کو اس کی مارکیٹ ویلیو سے کم قیمت پہ بیچا جائے گا جبکہ اس وقت اس ہوٹل کی مارکیٹ ویلیو ایک اعشاریہ دو سے ایک اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کی ہے اور ہوٹل کی فروخت کے سلسلے میں 20کروڑ ڈالرسےزائد کمیشن بھی ادا کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ہوٹل کی مارکیٹ ویلیو بھی کم دکھائی جائے گی جو صرف سودے کی حد تک ہوگی تاہم ہوٹل پہ قرض اور بند رہنے کے سبب خسارہ دکھا کر فروختگی کے عمل میں حائل رکاوٹیں دور کر لی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ہوٹل بیچ کر حاصل ہونے والی رقم سے بھی، ملک پر موجود قرضوں کا محض، معمولی حصہ ہی ادا کیا جاسکے گا