
مہران ٹاؤن میں فرنیچر کے کارخانے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، کروڑوں روپے کا سامان جل گیا
سیکٹر 31 میں نجی فرنیچر فیکٹری میں شارٹ سرکٹ سے خوفناک آگ ، دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو ؛لپیٹ میں لے لیا
اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا، اسٹوڈیو بھی جل گیا
ٓآتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے، واقعے کی تحقیقات شروع
کراچی (کرائم رپورٹر) کورنگی صنعتی ایریا مہران ٹاو¿ن میں فرنیچر فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کروڑوں روپے مالیت کا سامان اور اسٹوڈیو جل گیا تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا مہران ٹاؤن سیکٹر 31 میں نجی فرنیچر فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری فیکٹری کو ؛لپیٹ میں لے لیا پولیس کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ شارٹ سرکٹ بتایا جارہا ہے آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا پولیس کے مطابق کمپنی میں اسٹوڈیو قائم جہاں بڑی تعداد میں فرنیچر موجود تھا.آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی واٹر بورڈ کے لانڈھی ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی. فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے